news
stringlengths
325
10.8k
label
class label
2 classes
category
class label
5 classes
ڈلاس (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کرنے والے شخص کو 60 سال قید کی سزا سنادی بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت نے مقامی شہری رولی آرولڈو کو 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور بچی کے حاملہ ہوجانے پر مجرم قرار دیتے ہوئے 60 سال قید کی سزا سنادی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ یہ سنگین جرم ہے بچی کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی گئی بلکہ وہ حاملہ ہونے کے سبب کم سنی میں ہی ایک بچے کی ماں بن گئی بچے کا ڈی این اے بھی ملزم کے ساتھ مل گیا ہے پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے 11 سالہ بچی کو فروری 2018 میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسی وقت شکایت درج کرائی گئی تھی پولیس نے بچی کو حفاظت میں لے لیا اس دوران ملزم نے پھر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور گرفتار ہوگیا تفتیش کے دوران ملزم نے جنسی زیادتی کا الزام قبول کرلیا جب کہ ملزم کا ڈی این اے بھی زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے سے میچ کرگیا ہے ملزم کو 60 سال قید کے دوران پے رول پر بھی رہا نہیں کیا جا سکے گا
1Real
1hlth
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کا دماغ اپنے ہم عمر مردوں کے مدمقابل تین سال زیادہ جوان ہوتا ہے واشنگٹن امریکی سائنسی جرنل نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہونے والے ایک متنازع مقالے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواتین کا دماغ اپنی عمر کے مردوں کے مقابلے میں 3 سال زیادہ جوان ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین ضعیفی کی عمر کو پہنچ کر بھی ذہنی امراض سے نسبتاً محفوظ رہتی ہیں واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے لوگوں کے ذہن کی تحولی عمر جاننے کے لیے جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیق کی جس کے لیے ایک خاص طریقے ایروبک گلائی کولائسس کا استعمال کیا گیا اس طریقے میں بچپن سے بڑھاپے تک دماغ کی نمو میں ہونے والی تبدیلیوں کو جانچنے کے لیے گلوکوز کی شرح ریکارڈ کی جاتی ہے ضعیف افراد کے دماغ سے گلوکوز کی نہایت کم مقدار پمپ ہوتی ہے جس کے باعث دماغ کے خلیات اور نروز کو مقررہ توانائی میسر نہیں ہوپاتی لیکن اس عمر کی خواتین میں بھی دیکھا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں ان کے دماغ میں گلوکوز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے سائنس دانوں نے اس تحقیق کے لیے ایک ہی عمر کی 121 خواتین اور 84 مردوں کا انتخاب کیا ان تمام افراد کے دماغ کا پی ای ٹی اسکین کرایا گیا اس ٹیسٹ میں دماغ میں آکسیجن اور گلوکوز کے بہاؤ کو ناپا جاتا ہے ٹیسٹ کے نتائج حیران کن ثابت ہوئے خواتین کا دماغ اپنی عمر کے لحاظ سے 3 سال 8 ماہ جوان جب کہ مردوں کا دماغ 2 سال 4 ماہ زیادہ بوڑھا ہوتا ہے
1Real
1hlth
نئی دہلی، یکم دسمبر (ایجنسی) ملک میں ایچ آئی وی منتقلی کے نئے معاملوں میں مسلسل کمی آرہی ہے گزشتہ سات برسوں میں اس میں 27 فیصد کی کمی آئی ہے اس کے باوجود ہر سال 80 سے 85 ہزار لوگ اس ایچ آئی وی کی زد میں آرہے ہیں اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی اینڈ ایڈز پروگرام "یو این ایڈز" کے ہندوستان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بلال کامرہ نے آج کہا ہے کہ ہندوستان نے ایچ آئی وی منتقلی روکنے کی سمت میں اہم پیش رفت کی ہے لیکن ہر سال ملک میں منتقلی کے 80 ہزار معاملے قابل قبول نہیں ہیں
1Real
1hlth
آنکھیں بھی توجہ کی طالب ہیں آنکھ بہت نازک عضو ہے اس لیے اس کی صحت کے لیے خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ آنکھوں کو ہر روز کم از کم دوبار صاف پانی سے دھونا چاہیے۔ معالج کے مشورے کے بغیر کوئی دوا نہیں ڈالنی چاہیے۔ سر میں مستقل درد رہتا ہو تو بینائی چیک کروانی چاہیے۔ ذیل میں چند ایسی علامتیں درج کی جارہی ہیں، جن کے ظاہر ہونے پر فوراَ آنکھوں کے معالج سے رابطہ کرنا چاہیے پیلی آنکھیں عمر میں اضافہ ہونے پر بعض افراد کی آنکھوں میں زردی مائل بھورا رنگ جھلکنے لگتا ہے، اس لیے کہ ان کی غذاؤں میں پھل اور سبزیاں کم اور چکنائی زیادہ ہوتی ہے،نتیجتاََ ان کے جسموں میں چکنائی جمع ہونے لگتی ہے، جس سے آنکھوں پر تواثر نہیں پڑتا ، البتہ جلد کی ضرور متاثر ہوتی ہے اور انھیں یرقان ہوسکتا ہے ایسی صورت میں کسی معالج سے رجوع کرنا چاہیے دھندلی بصیرت سُوجی ہوئی آنکھیں بصارت میں دھند لا پن آجانا موتیا بند کی ابتدائی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ اس میں آنکھوں کے سامنے سائے سے نظر آنے لگتے ہیں، جو جراحی کے بعد ختم ہوجاتے ہیں۔ اگر اسے بے پروائی سے ٹال دیا جائے تو کالا پانی ہوسکتا ہے اور آنکھوں کی بینائی بھی ختم ہوسکتی ہے۔:ایسی آنکھوں میں سوزش یا چبھن ہوتی ہے غالباََ ایسا حسا سیت کی وجہ سے ہوتا ہے یا پھر آنکھوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے، جو خارج نہیں ہوپاتا نکھوں میں جھماکے یہ غدؤ درقیہ کے لاحق ہونے کی علامت بھی ہے، جس میں گردن میں سوجن پیدا ہوسکتی ہے۔:جب آپ ذہنی الجھن اور تناؤ سے دوچار ہوتے ہیں تو آنکھوں میں جھماکے پیدا ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ بردہٴ چشم میں خرابی کی علامت ہے۔ چناں چہ ایسی کوئی خرابی پیدا ہوجائے تو اس کی طرف سے بے پروائی نہ برتیے، بلکہ فوراََ آنکھوں کے معالج کو دکھائیے دہری نظر نشہ آور ادویہ کھانے سے آپ کو ایک کے بجائے دو دکھائی دینے لگتے ہیں اس کے علاوہ اگر بچپن میں آنکھوں میں بھینگا پن پیدا ہوجائے تو اس سے بھی بصارت میں ایسا نقص پیدا ہوجاتا ہے، لیکن یہ شکایت اگر بعد بھی پیدا ہوجائے تو یہ اعصابی نظام کے اکڑ جانے، فالج،رسولی یا کسی دوسری بیماری کا اشارہ ہوسکتا ہے غیر واضح بصارت:بصارت میں اگر دھندلا ہٹ پیدا ہوجائے تو نزدیک ودور کی نگاہ خراب ہوجاتی ہے یا آنکھوں میں نقص کی وجہ سے اشکال بگڑی ہوئی نظر آتی ہیں اگربصارت غیر واضح ہو تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے۔کہ آپ کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوگیا ہے آپ کے خون میں شکر کی سطح بے قابو ہورہی ہے یا بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھ کے قرنیے کے سفید حصے میں بھی خرابی پیدا ہوگئی ہے یہ بیماری کسی کو بھی ہوسکتی ہے، لیکن ”لیوٹن“ کے ضمیے کھانے سے بیماری کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔ ”لیوٹن“ ایک صحت بخش جزو ہے، جو پالک،انڈے کی زردی، حیوانی چربی اور پودوں میں پایا جاتا ہے آنکھوں میں درد آنکھوں میں چبھن یا سرخی کمپیوٹر کے سامنے بہت دیر تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے یہ شکایت پیداہوجاتی ہے، لہذا کام کے دوران وقفہ دینا چاہیے۔:الرجی یا تعدیے کی بنا پر آنکھیں سرخ ہوسکتی ہیں اور ان میں ایسی چبھن بھی پیدا ہوسکتی ہے، جیسے آنکھوں میں باریک ریت یا کنکر چلے گئے ہوں ۔ پلکوں پر زیادہ میک اپ کرنے کی وجہ سے بھی ایسا ہوجاتا ہے، لہذا ایسی صورت حال سے میں فوراََ معالج سے رجوع کریں
1Real
1hlth
آج کل لوگ فرش پر بیٹھنے کے بجائے کرسی یا سوفے پر بیٹھنا پسند کرتے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فرشی نشست کا زمانہ گزر گیا حالآنکہ یہ بھی ہماری تہذیب میں شامل تھا عام طور پر جب کہیں میلاد مشاعرہ یا قوالی ہوتی تو سب لوگ فرشی نشست پسند کرتے تھے درج بالا تقریبات کے مواقع پر دری اور چاندنی بچھائی جاتی تھی اور لوگ گاؤ تکیے کا استعمال کرتے تھے تاکہ کمر کو سہارا ملتا رہے اگر مشاہدہ کریں تو یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں نے فرش پر بیٹھنا بند کردیا ہے نتیجتَا انکی کمر اور گھٹنوں میں درد رہتا ہے یہ شکایات محض اس لیے ہوتی ہیں کہ ہم سارا دن کرسی پر ساکت بیٹھے رہتے ہیں ورزش نہیں کرتے اور کھاتے وقت اعتدال پسندی اختیار نہیں کرتے اور اس طرح وزن بڑھ جاتا ہے اس کے علاوہ ایئر کنڈیشنر میں بیٹھنے کی وجہ سے جوڑوں میں درد رہنے لگتا ہے توازن برقرار رکھنے کے لئے یوگا کا خاص انداز یا آسن اختیار کرنے سے ایڑی گھٹنے اور جوڑوں کا درد ختم ہوجاتا ہے اس انداز سے ہارمونوں کی افزایش ہوتی ہے اور یہ آپ کے جسم کو آرام وسکون دیتے ہیں یوگا کا یہ خاص انداز سنتولان آسن کہلاتا ہے یوگا کا یہ مفید صحت انداز اختیار کرنے کے لیے فرش پر ننگے پاؤں جوڑ کر سیدھے کھڑے ہوجایئے اور اپنے ہاتھ فرش کی طرف سیدھے رکھیے ہاتھ آپ کے پہلوؤں میں رہنے چاہییں پھر اپنی دائیں ٹانگ موڑیے اور دائیں ہاتھ سے تھام لیجئے یوں کہ آپ کے پاؤں کا انگوٹھا آپکی ہتھیلی پرہو بایاں ہاتھ، انگلیاں اور انگوٹھا کھچا اور اکڑا ہوا ہونا چاہیے اب ایک گہرا سانس لیں اور بائیں ہاتھ کو اٹھانا شروع کردیں پہلے اسے سامنے لے جائیں پھر آہستہ آہستہ اوپر کریں اس دُور نہ کریں بازو کو کان سے لگاہوا ہونا چاہیے دائیں ہاتھ سے پاؤں کے کھینچتے رہیں اور اسے دائیں کو لھے سے لگا دیں اس انداز سے کھڑے رہیں اور آٹھ یا دس تک گنتی گنیں سامنے ایک فرضی نقطے کا تصور کریں اور سرکو سیدھا رکھتے ہوئے اسے گھورتے رہیں پھر سانس کو خارج کریں اور بائیں ہاتھ کو بتدریج نیچے لے آئیں۔ اس کے بعد دائیں ٹانگ کو چھوڑ دیں اور سیدھا کرکے فرش پر رکھ دیں۔ اب بائیں پاؤں کو بائیں ہاتھ سے تھام لیں پاؤں کا انگوٹھا ہتھیلی میں ہونا چاہیے سانس کھینچتے ہوئے دایاں ہاتھ بتدریج اٹھائیں آپ کی ایڑی کولھے سے لگی ہونی چاہیے اور دایاں بازو کان سے لگاہونا چاہیے اب آٹھ یا دس بار گنتی گنیں پھر سانس خارج کرتے ہوئے اپنی ٹانگ اور ہاتھ نیچے لے آئیں اس سارے عمل کو پانچ بار کریں جن افراد کو گھٹنے کے درد کی شکایت ہو وہ ٹانگ کو موڑنے کے بعد پانچ یا چھے تک گنتی گنیں جب جسم میں لچک پیدا ہوجائے تو ورزش کے اس انداز کو چھے ساتھ منٹ تک اختیار کیے رہیں
1Real
1hlth
خودکشی کرنے والے بچوں نے خاندانی مسائل مستقبل کی فکر اور سکول میں ہراساں کیے جانے کی شکایت کی تھی جاپان کی وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق ان کے ملک میں بچوں میں خودکشیوں کی شرح تیس برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے ان کے مطابق 2016 اور 2017 کے مالی سال کے دوران سکول جانے والے تقریباً 250 بچوں نے خودکشی کی یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے اور 1986 کے بعد سب سے زیادہ ان بچوں نے خاندانی مسائل مستقبل کی فکر اور سکول میں ہراساں کیے جانے کی شکایت کی تھی تاہم متعلقہ سکولوں کے مطابق ان میں سے 140 بچے ایسے ہیں جنہوں نے اپنی جان لینے سے پہلے کوئی نوٹ نہیں چھوڑا اس لیے ان کی خودکشی کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا خودکشی کرنے والے زیادہ تر بچے ہائی سکول میں تھے جاپان میں عموماً بچے اٹھارہ سال کی عمر تک سکول جاتے ہیں جاپانی کیبنٹ آفس کی 2015 کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں یکم ستمبر کو سکول کے سال کے آغاز کے وقت سب سے زیادہ خودکشیاں ہوتی ہیں جاپان میں 2017 میں 21000 ہزار لوگوں نے خودکشی کی جو کہ 2003 کی 34500 خودکشیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے جاپان کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ جاپان میں طالب علموں کی خودکشی کی شرح زیادہ ہے جو کہ فکر کی بات ہے اور اس کا حل تلاش کرنا ضروری ہے
1Real
1hlth
اپنی کلائیوں پر برف ملنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے ماہر نفسیات نے بہترین نسخہ بتادیا لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی بیاہ اور دیگر تہواروں پر انسان کو کئی طرح کی ترغیبات کا سامنا ہوتا ہے جن میں کئی ایک منفی بھی ہوتی ہیں مثلاً زیادہ سگریٹ کی طلب وغیرہ اگر ان خواہشات کو پورا نہ کیا جائے تو انسان ذہنی تناﺅ کا شکار ہو جاتا ہے اب ایک ماہر نفسیات نے ان منفی ترغیبات سے چھٹکارا پانے کا ایک انتہائی آسان حل بتا دیا ہے دی مرر کے مطابق جو ہیمنگزنامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ مختلف تہواروں پر جب آپ خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں توماحول ایسا ہوتا ہے کہ آدمی خود کو کچھ منفی سرگرمیوں سے روک نہیں پاتا ایسے لوگ جو سگریٹ یا اسی نوع کی دیگر مضرصحت اشیاء چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہوں کوئی تہوار آ جائے تو ان کی کوشش ناکام ہو جاتی ہے ہیمنگز کے مطابق ایسے لوگوں کو چاہیے کہ تہوار کے دوران مختلف وقفوں سے اپنی کلائیوں پر برف رگڑتے رہیں اس سے ان کے اندر مختلف اشیاء کے لیے اٹھنے والی طلب کم ہو جائے گی اس سے انہیں ذہنی تناﺅ سے بھی نجات ملی گی جیسے ہی لوگ سمجھیں کہ انہیں کسی چیز کے لیے بے قرار ہو رہی ہے انہیں چاہیے کہ فوراً تھوڑی برف لیں اور کچھ دیر کے لیے اسے اپنی کلائیوں پر رگڑنا شروع کر دیں جو لوگ سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں یہ طریقہ ان کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے
1Real
1hlth
لندن واشنگٹن ماہرین طب نے انکشاف کیا ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات 75 سال سے زائد عمر والے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے ضعیف العمر افراد کی اموات کی بڑی وجہ دل کا عارضہ ہے صرف برطانیہ میں سالانہ 1 لاکھ 50 ہزار افراد حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ کولیسٹرول میں اضافہ ہے کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے معالجین عمومی طور پر دوا کا ایک گروپ سٹیٹن تجویز کرتے ہیں تاہم ضعیف العمر مریضوں میں اس گروپ کے استعمال کے مثبت نتائج سے متعلق کوئی تحقیق نہیں ہوسکی تھی حال ہی میں برطانیہ اور امریکا کے ماہرین قلب نے 55 سے 75 سالہ مریضوں کے ایک گروپ اور 75 سے زائد مریضوں کے دوسرے گروپ کو اسٹیٹن گروپ کوایک قسم کی دوا دی لگ بھگ دو لاکھ مریضوں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج کافی حوصلہ افزا نکلے کولیسٹرول کم کرنے والی دوا کے اس گروپ نے 75 سال سے زائد عمر والے مریضوں میں بھی مثبت نتائج دیئے اس دوا سے جہاں سے دل کے دورے کے خطرات میں کمی واقع ہوئی وہیں فالج کے خطرات میں کمی دیکھی گئی واضح رہے کہ اس سے قبل 75 سے زائد عمر کے مریضوں میں کولیسٹرول کم کرنے والی دوا کے اس گروپ کے اثرات سے متعلق اعداد و شمار دستیاب نہیں تھے
1Real
1hlth
ٹوکیو روزہ یا اس سے زائد وقت کا فاقہ ہمارے جسم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جس کے مزید فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب جاپانی ماہرین نے کہا ہے کہ روزے سے خون میں 30 ایسے مفید میٹابولک مارکرز بڑھ جاتے ہیں جو جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتے ہیں گزشتہ کئی برس سے ماہرین روزے کے جسم پر اثرات پر غور کررہے ہیں اور حال ہی میں اوکی ناوا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسکالر پروفسر تاکایوکی ٹیرویا نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ جانوروں کے ماڈل پر فاقے کے حیرت انگیز اثرات سامنے آئے ہیں جنہیں سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے ماہرین نے چار صحتمند رضاکاروں کو بھرتی کیا اور انہیں 10 34 اور 58 گھنٹوں تک کھانے سے بعض رکھا لیکن یہ بایو مارکر کی بجائے کسی اور موضوع سے متعلق تھی حیرت انگیز طور پر ماہرین نے دریافت کیا کہ فاقے کے بایو مارکرز پر گہرے اور اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں ماہرین نے دیکھا کہ 58 گھنٹے کے بعد جسم کے اندر 44 ایسے میٹابولائٹس میں اضافہ ہوا جن میں سے 30 پر اس سے قبل غور نہیں کیا گیا تھا یعنی فاقے سے ان کے افراز پر غور نہیں کیا گیا تھا اس کے علاوہ جسم میں توانائی کے متبادل ذخائر پر سگنلنگ بڑھانے والے بایومارکرز میں اضافہ ہوا جن میں بیوٹائریٹس اور برانچ چین امائنو ایسڈ قابلِ ذکر ہیں اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹس کا فروغ بھی دیکھا گیا جس سے معلوم ہوا کہ روزہ یا فاقہ عمررسیدگی کو روکتا ہے دوسری اہم بات یہ سامنے آئی کہ کھانے سے دوری کی صورت میں مائٹوکونڈریائی سرگرمی بڑھتی ہے اس سے جسم میں لچک اور صحتمند بڑھاپا فروغ پاتا ہے طویل عمر کی وجہ بننے والے تین اہم اجزا لیئوسین آئسولیئوسین اور آپتھیلمِک ایسڈ کی شرح فاقے کی صورت میں بڑھی ہوئی دیکھی گئی یہ تینوں میٹابولائٹس بڑھاپے میں کم ہوتے جاتے ہیں لیکن جوانی میں زیادہ ہوتےہیں واضح رہے کہ میٹابولائٹس ان لاتعداد مالیکیول (سالمات) کو کہتے ہیں جو ہمارے جسم میں بہت سارے کام سرانجام دیتے ہیں ماہرین نے کہا ہے کہ فاقے کی تحقیق پر مزید کام کی ضرورت ہے تاکہ اس کے مزید فوائد کو سامنے لایا جاسکے
1Real
1hlth
ذیابطیس ایک ایسا مرض ہے جس کی تشخیص مریض کو ان گنت نعمتوں اور مختلف قسم کی غذائی لذتوں سے منہ موڑنے کے احکامات جاری کردیتی ہے خاص طور پر چینی سے بنی چیزوں کے اور جب بات ہو پھلوں کی تو ان کا ذکر ہی منہ میں شیرینی سی گھول دیتا ہے چونکہ پھلوں میں ایک خاص قسم کی شکر فرکٹوس پائی جاتی ہے اور ماہرین کے مطابق ان کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں سمیت موٹاپے کا شکار افراد کی صحت پربھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایسے مریضوں کو پھلوں کے استعمال میں خاص احتیاط کی تاکید کی جاتی ہے تو پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا شوگر کے مریض ہر قسم کے پھلوں سے منہ موڑ لیں یا پھر وہ کون سے مخصوص پھل ہیں جن کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کی مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ خون میں انسولین کا لیول بھی درست رکھنے کا کام سر انجام دیں تو آئیے آج ذکر کرتے ہیں ان خاص پھلوں کا جن کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے مالٹے سنگترے طبی سائنس مالٹے اور سنگترے جیسے ترش پھلوں کو بھی ذیابطیس کے مریضوں کے لئے مفید قرار دیتی ہےان کے نزدیک ذیابطیس کے شکار افراد کے جسموں میں وٹامن سی کی مقدار میں کمی آجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مالٹے گریپ فروٹ لیموں کینو یا اسی قسم کے دیگر اینٹی آکسائیڈنٹس پھل بہترین انتخاب ثابت ہوتے ہی، جو ذیابطیس ٹائپ ٹو کو کنٹرول میں رکھتے ہیں ترشاوا پھل ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین کیلی فورنیا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے نتائج کے مطابق ترشاواپھل شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے یہی نہیں امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترش پھل مٹاپے کو کم کرنے کے ساتھ دل جگر کی بیماری اور ذیابطیس سے بچاؤ میں بھی مفید ہیں ترش پھل میں وٹامن سی اور غیر تکسیدی مادوں مثلاً اینٹی آکسڈنٹس اجزاءسے بھرے ہوتے ہیں اور یہ غیر تکسیدی مادے فری ریڈیکلز کے خلاف حفاظت کرتے ہیں۔ ماہرین ذیابطیس کے مریضوں کے لئے جن پھلوں کا مشورہ دیتے ہیں اگر آپ کو شوگر ہے تو چکوترا تمام پھلوں میں آپ کے لئے بہترین ہے کیلی فورنیا یونیورسٹی کے ماہرین کے نزدیک چکوترے کا استعمال جسم میں موجود مضر صحت شوگر میں کمی کا موجب بنتا ہے اس میں موجود وٹامن سی وٹامن اے فولاد فاسفورس اور چونا کی بڑی مقدار شوگر کے مریضوں کے مدافعتی نظام کو تقویت پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ماہرین چکوترا کی بے پناہ خصوصیات کے باعث ذیابطیس کے مریضوں کو عام طور پر روزانہ آدھا گریپ فروٹ چوسنے کا مشورہ دیتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں جامن میں ذیابطیس سمیت کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے جامن سرد اور خشک مزاج رکھنے والا پھل ہے اس کا متواتر استعمال شوگر کی بیماری میں بے حد فائدہ مند ہے اگر ذیابطیس کے مریض جامن کا رس اور آم کا رس ہم وزن ملا کر استعمال کریں شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ساتھ ہی یہ ایک عمدہ غذا کا کام کرتا ہے جامن کے علاوہ اس کے پھول بھی پانی میں رگڑ کر پینے سے مریض کو فائدہ ہوتا ہے ا آڑو میں وٹامن اے اور سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے یہی نہیں آڑو پوٹاشیم اور فائبر کی بھی اچھی خاصی مقدار رکھنے والا پھل ہے ذیابطیس کے مریضوں کو یہ پھل کھانے کا اکثر مشورہ دیا جاتا ہے چونکہ اس کے استعمال سے جسم میں شوگر لیول نیچے رہتا ہے یہ مزیدار پھل جسم کی زائد چربی گھول دیتا ہے آڑوفائبر اور پوٹاشیم سے مالا مال ہے ذیابطیس کے مریضوں کو یہ پھل کھانے کا اکثر مشورہ دیا جاتا ہے چونکہ اس کے استعمال سے جسم میں شوگر لیول نیچے رہتا ہے سرخ یا ایرانی انگور ماہرین ذیابطیس کے مرض میں سرخ انگور کھانے کا مشورہ دیتے ہیں امریکی ماہرین کے تحقیقی نتائج کے مطابق سرخ انگوروں میں ایسے کئی اجزا دریافت کئے گئے ہیںجو موٹاپا، امراضِ قلب اور ذیابطیس کی ٹائپ ٹو کو نہ صرف روکتے ہیں بلکہ ان امراض کے علاج میں بھی مفید ہیں۔غیر ملکی جریدے ’’ڈائیبٹیس،، میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے تحقیقی نتائج میں ذیابطیس کے مریضوں کے لئے دو مفید پھلوں کا ذکر کیا گیا ان دو پھلوں میں سے ایک سرخ انگور ہیں ۔ ماہرین کے مطابق سرخ انگوروں میں ٹرانس ریس وریٹرل اور نارنجیوں میں ہیسپریٹن نامی مرکبات شوگر، موٹاپے اور امراضِ قلب کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں بیریز ایک ایسا پھل ہے جس میں موجود فائبر اور کئی اقسا م کے وٹامنز ذیابطیس کے مریضوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ماہرین کے نزدیک بیریزایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جس کے باعث ذیابطیس کے مریضوں کو دن میں تین چوتھائی کپ بیریز کی اجازت دی جاسکتی ہ بیریز میںکرانس بیری رس بیری اور بلیو بیری کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لئے سود مند ثابت ہوتا ہے
1Real
1hlth
لاہور (ویب ڈیسک ) چکن کے گوشت کے بارے میں یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ پاکستان میں اسے سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے مگر کیا آپ اسے پکانے سے پہلے ایسی غلطیاں تو نہیں کرتے جو فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں جی ہاں کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو دیگر کے مقابلے میں فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتی ہیں اور بچاوں کے لیے اصل چیز ان کی تیاری ہے خصوصاً چکن کے معاملے میں انڈے کچا دودھ سبز پتوں والی سبزیاں اور چکن ایسی غذائیں ہیں جن میں بیکٹریا کی نشوونما کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے اگرچہ یہ کھانے کے لیے محفوظ ہوتی ہیں مگر چکن کے حوالے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے چکن کے گوشت میں اکثر سالمونیلا نامی بیکٹریا پایا جاتا ہے جو انتڑیوں کی سوزش اور فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتا ہے خاص طور پر بزرگوں حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے چکن کو فریج سے باہر کافی دیر کے لیے چھوڑ دینا کمرے کے درجہ حرارت میں چکن کے گوشت میں صحت کے لیے نقصان دہ بیکٹریا کی افزائش کا امکان بڑھتا ہے اور فوڈ پوائزننگ کا شکار بناسکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ گھر لاتے ہی گوشت کو فریج میں رکھ دیں اور جب پکانا ہو اسی وقت نکالیں درست طریقے سے محفوظ نہ کرنا کیا آپ کو لگتا ہے کہ چکن فریج کے شیلف میں رکھنا ٹھیک ہے اگر ہاں تو اس سوچ کو بدلیں اس گوشت سے پانی خارج ہوکر فریج کے دیگر حصوں تک پہنچ سکتا ہے جس کے نتیجے میں فریج میں موجود دیگر اشیائ بھی بیکٹریا سے آلودہ ہوسکتی ہیں چکن کو کسی پلیٹ یا برتن میں رکھیں اور پھر کور کرکے فریج کے نچلے شیلف میں اسٹور کریں پکانے سے پہلے چکن کو دھونا یہ بہت عام ہے کہ چکن کے کچے گوشت کو دھو کر پکایا جاتا ہے مگر ایسا کرنے سے چکن میں موجود بیکٹریا پورے کچن میں پھیل جاتا ہے تو گوشت دھونے کی بجائے اسے براہ راست میں برتن یا سلو ککر میں ڈال کر پکائیں میری نیٹ کرتے ہوئے خیال نہ رکھنا چکن کو لذیذ بنانے کے لیے میری نیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے مگر اسے کچن کانٹر پر چھوڑ دینا ضرور خطرناک بنا سکتا ہے کیونکہ بیکٹریا اس وقت تیزی سے نشوونما پاتے ہیں جب گوشت گرم ہوتا ہے تو پلاسٹک بیگ (یا کسی بند برتن) میں چکن کو فریج میں میری نیٹ کریں کچے گوشت کو لگنے والی اشیائ کا استعمال اگر چکن کو بناتے ہوئے اسے کوئی چیز جیسے چمچ یا کچھ بھی چھو گیا ہے تو وہ بھی فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھا سکتا ہے اس لیے جو بھی چیز گوشت کو چھوئیں اسے اچھی طرح دھو کر ہی استعمال کریں ہاتھ دھونا چکن کے گوشت کو چھونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو بھی اچھی طرح دھوئیں۔ تیز آنچ میں پکانا چکن میں کیمپائلو بیکٹر نامی بیکٹریا بھی پایا جاتا ہے جبکہ سالمونیلا ایسے جراثیم ہیں جو پکانے کے دوران بھی بچ سکتے ہیں اس لیے یہ بھی ضروری ہے کہ چکن کو تیز آنچ میں پکایا جائے تاکہ نقصان دہ بیکٹریا کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے کیونکہ ان کی معمولی مقدار بھی بیمار کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے
1Real
1hlth
شکاگو ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کئی امراض سے بچانے والی جادوئی اسپرین کی گولی اب دماغ میں جھاڑو کا کام کرتے ہوئے فاسد مواد کو باہر نکالتی ہے اور اس طرح وہ الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے مرض کے خطرے کو ٹالتی ہے یا الزائیمر کے مرض کی شدت کو بھی کم کرتی ہے چوہوں پر کیے گئے تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپرین دماغ کے ان زہریلے پروٹین کو ختم کرتی ہے جو صحت کے دماغی خلیات کو تباہ کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اسپرین کی کم مقدار بھی بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے شکاگو میں رش یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے چوہوں پر تجربات میں ثابت کیا ہے کہ اسپرین دماغ سے خلیات کے درمیان فاسد مواد کو صاف کرتی ہے اور الزائیمر سمیت کئی امراض کو دور کرتی ہے انہیں امید ہے کہ چوہوں کے بعد انسانوں پر بھی یہ تجربات کامیاب رہیں گے رش یونیورسٹی کے پروفیسر کالی پاڈا پاہن نے بتایا کہ الزائیمر کو بڑھنے سے روکنے والی کوئی دوا ہمارے پاس نہیں لیکن اسپرین اس میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے وہ کہتے ہیں کہ امائی لوئڈ بی ٹا پر مبنی فاسد خلوی مواد دماغ میں جمع ہوتا ہے اور یہ ٹاؤ پروٹین کی وجہ سے بنتا ہے اس سے دماغ کے صحت مند خلیات تباہ ہونے لگتے ہیں اور الزائیمر سمیت کئی امراض جنم لیتے ہیں اس تناظر میں اسپرین اہم کردار ادا کرتی ہے اس کے علاوہ اسپرین کا مسلسل استعمال دل کینسر اور ڈیمنشیا جیسے امراض کو بھی دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے علاوہ ازیں اسپرین جسم کی اندرونی سوزش بھی کم کرتی ہے اب معلوم ہوا ہے کہ یہ دماغ میں یادداشت کے اہم مقام ہپوکیمپس میں جمع ہونے والے امائی لوئڈ بی ٹا کو صاف کرتی ہے ماہرین کے مطابق یہ پروٹین بڑھتا ہے تو الزائیمر کا مرض جنم لیتا ہے اسپرین ایسے کیمیکلز کو بڑھاتی ہے جو نیورونز صاف کرتے اور دماغ سے مضر مواد کو نکال باہر کرتے ہیں اس طرح اسپرین اس خطرناک مرض کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے
1Real
1hlth
بوسٹن میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے جیلی نما گیند بنائی ہے جسے آسانی سے نگلا جاسکتا ہے یہ گیند پیٹ میں جاکر پھول جاتی ہے اور ایک ماہ تک وہاں رہتے ہوئے معدے کی اندرونی کیفیت اور امراض سے آگاہ کرتی ہے پھولنے والی گولی معدے میں رہتے ہوئے 30 روز تک اندر کے درجہ حرارت اور دیگر افعال کی خبر دیتی رہتی ہے جب اس گولی کو بدن سے خارج کرنا ہو تو مریض کیلشیئم کا محلول پی لے اس کے بعد گولی ازخود جسم سے باہر خارج ہوجائے گی چھوٹی سی گولی پیٹ کے اندر جاکر ٹیبل ٹینس کی گیند کی طرح پھیل جاتی ہے اس میں بہت سے سینسر لگے ہیں جو معدے کی تیزابیت میں بھی کام کرتے رہتے ہیں ایم آئی ٹی ماہرین نے ہائیڈروجل اور پالیمر کے ملاپ سے اس گولی کو تیار کیا ہے جو پٹ میں جاکر پھول جاتی ہے یہ اتنی نرم ہے کہ معدے میں بھاری پن پیدا نہیں کرتی ماہرین نے اسے پفر فِش کو دیکھتے ہوئے بنایا ہے جو خطرے کے وقت خود کو پھلا لیتی ہے اسی طرح ہائیڈروجل سے بنی گولی اپنے اندر پانی جمع کرکے پھیلتی رہتی ہے ماہرین نے سینسر لگا کر اس گولی کو خنزیروں پر آزمایا ہے ان تجربات میں سوروں کے معدے کے درجہ حرارت اور دیگر معلومات جمع کی گئی ہے آخر میں کیلشیئم محلول پلا کر اسے جسم سے کامیابی سے باہر نکالا گیا ہے ماہرین کے خیال ہے کہ جلد ہی یہ ٹیکنالوجی انسانی آزمائش کے لیے مکمل محفوظ اور مؤثر بنالی جائے گی
1Real
1hlth
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں ملیے شہربانو سے، جو اپنے ہاتھوں سے 100 سے زیادہ بچوں کو اس دنیا میں لائی ہیں پاکستان کے شمالی علاقوں میں چند برس پہلے جب شدید برفباری شہر کو جانے والے راستے بند کر دیتی تھی تو یہاں جنم لیتی نئی زندگیوں کی سانسیں رکتی محسوس ہوتیں یہاں بچے کی پیدائش ماں اور بچے کی زندگی کے مشکل ترین لمحات بن جاتے تھے تاہم اب حالات کچھ بدل رہے ہیں اور اس کی وجہ یہاں باقاعدہ تربیت حاصل کرنے والی وہ دائیاں یا مِڈ وائف ہیں جو گھر گھر جا کر حاملہ خواتین کی مدد کر رہی ہیں یہ دائیاں ہمالیہ قراقرم اور ہندوکش کی ان وادیوں کی 'سُپر ویمن' ہیں سکردو کے ایک گاؤں کی تنگ گلیوں سے ہوتے ہم پتھروں سے بنے ایک گھر کے دروازے پر پہنچے اندر دائیں جانب ایک کمرے سے نومولود بچے کے رونے کی آواز آ رہی تھی یہ سکینہ ہے جو ایک ہفتہ پہلے پیدا ہوئی ہیں شہر بانو اس ننھی سی پری کو گود میں لیے سکینہ کی ماں گل کو بتا رہی ہیں کہ انھوں نے کیا کھانا ہے لیکن بچی کو ڈبے، گائے یا بکری کا دودھ نہیں پلانا، اسے ماں کے دودھ کی ضرورت ہے گل پہلی بار ماں بنی ہیں انھیں حمل اور زچگی کے دوران ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی اس کی وجہ ان کے مطابق شہر بانو ہیں سکردو میں دریائے سندھ کے کنارے موجود گاؤں 'گول' کی رہائشی شہر بانو نے کبھی حساب تو نہیں رکھا لیکن وہ کہتی ہیں کہ پچھلے دس سالوں میں 100 سے زیاد بچے ان کے ہاتھوں سے پیدا ہوئے ہیں وہ کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنے تکلیف دہ تجربے کے بعد دائی بننے کا فیصلہ کیا 'جب میرے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو پورے گاؤں حتیٰ کہ آس پاس کے گاؤں میں بھی کوئی دائی نہیں تھی میں تین دن تک تکلیف میں رہی مگر میری مدد کے لیے کوئی دائی نہیں تھی تب میں نے فیصلہ کیا کہ میں خود دائی کی تربیت حاصل کروں گی اور میرے بعد میرے گاؤں کی کوئی اور عورت اس تکلیف سے نہیں گزرے گی جس سے میں گزری ہوں شہر بانو نے گلگت بلتستان کے ایک سرکاری ہسپتال سے تقریبا ڈیڑھ سال تک تربیت حاصل کی وہ دس سال تک بغیر کسی تنخواہ کے ان دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں حاملہ خواتین کی مدد کرتی رہی ہیں عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان میں 61 فیصد بچے گھروں میں پیدا ہوتے ہیں یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف 39 فیصد حاملہ خواتین کے پاس زچگی کے وقت تربیت یافتہ دائی موجود ہوتی ہے جبکہ ملک کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں یہ تعداد نہ ہونے کے برابر ہے شہر بانو بتاتی ہیں 'ایک رات برف پڑ رہی تھی کہ مجھے ایک دوسرے گاؤں کے لوگوں نے بلایا کہ ان کے گھر جانا ہے میں اس حاملہ خاتون کے چیک اپ کے لیے موسم کی پروا کیے بغیر نکل پڑی اس دوران میں راستے میں گِری اور پھر ایک سال تک میں بیمار رہی لیکن اس رات میں نے اس خاتون کی ڈیلیوری کرائی کیونکہ اسے میری ضرورت تھی وہ کہتی ہیں کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے ایک ماہ قبل انھیں سرکاری نوکری دی ہے اب ان کے پاس ایک ڈسپنسری اور ادویات بھی ہیں 'کوئی مجھے 100 روپے دے دیتا تھا تو کوئی چائے پلا دیتا لیکن میں نے خود کبھی پیسے نہیں مانگے میرے علاقے کے لوگ بہت غریب ہیں میں نے اپنے ذاتی پیسوں سے بلڈ پریشر چیک کرنے کا آلہ خریدا دوائیاں نہیں تھیں لیکن میں دوائی کا نام بتا دیتی تاکہ خاتون خرید لے سکردو کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبشر کے مطابق سکردو میں دو لاکھ سے زیادہ آبادی کے لیے 48 دائیاں اور نو کمیونٹی مِڈ وائیوز ہیں ان کے بقول 'ہم نے اب بڑے پیمانے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دائیوں کی تربیت کا آغاز کیا ہے انھیں سرکاری نوکریاں دی جا رہی ہیں لیکن اس پروگرام پر مزید کام کی ضرورت ہے ہمیں مزید فنڈز کی بھی ضرورت ہے تاکہ خواتین میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مہم بھی چلائی جا سکے ڈاکٹر مبشر کہتے ہیں کہ خاص طور پر کے ٹو کے قریبی دیہاتوں میں پہنچنا مشکل ترین کام ہے لیکن حال ہی میں وہاں بھی تربیت یافتہ دائیوں کا تقرر کیا گیا ہے شہر بانو کے پاس ایک ڈسپنسری بھی ہے لیکن وہ اب بھی گھر گھر جاتی ہیں اور خواتین کا چیک اپ کرتی ہیں وہ انھیں متوازن غذا کھانے کا مشورہ دیتی ہیں اور انھیں بتاتی ہیں کہ انھیں حمل کے دوران کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں تاکہ وہ اور بچہ دونوں صحت مند اور محفوظ رہیں میں چیک کرتی ہوں کہ کیس نارمل ہے یا نہیں اگر تو نارمل ہو تو میں خود ڈیلیوری کراتی ہوں لیکن اگر حاملہ خاتون میں کوئی پیچیدگی ہو تو میں ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جانے کا مشورہ دیتی ہوں شہر بانو گاؤں سے نکلتے ہوئے کئی بچوں سے مل رہی تھیں اور انھیں سکول جاتے دیکھ کر کہنے لگیں کہ ’اب یہ بچے بڑے ہو رہے ہیں انھیں دیکھ کر مجھے لگتاہے جیسے یہ سب میرے اپنے ہی بچے ہیں
1Real
1hlth
لاہور( ویب ڈیسک ) معروف یورپی ماہرِ امراض گردہ پروفیسر آسٹِن جی اسٹیک نے کہا ہے کہ جسم میں یورک ایسڈ بڑھ جانے سے صرف گٹھنوں کا مرض ہی لاحق نہیں ہوتا بلکہ تازہ ترین تحقیق کے مطابق ایسے مریضوں میں گردے فیل ہوجانے کا خطرہ تین گنا بڑھ جاتا ہے کراچی کے مقامی ہوٹل میں تیسری عالمی ہائپر یوریسیمیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی ماہرِ امراض گردہ پروفیسر آسٹِن جی اسٹیک نے کہا ہے کہ ہائپر یوریسیمیا یا جسم میں یورک ایسڈ کا بڑھ جانا میٹابولک سینڈروم کا ایک حصہ ہے جس کے نتیجے میں دل اور فالج کے حملے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں انہوں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بد قسمتی سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یورک ایسڈ کے بڑھنے کو نظر انداز کیا جاتا ہے پروفیسر آسٹِن جی اسٹیک کا کہنا تھا کہ جسم میں اس کیمیکل کو کنٹرول کرکے عارضہ قلب فالج اور گردوں کے ناکارہ ہونے سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے پروفیسر آسٹِن جی اسٹیک کا کہنا تھا کہ یہ بات اب پرانی ہو چکی ہے کہ یورک ایسڈ کے بڑھنے سے صرف گٹھنا یا جوڑوں کا درد ہوتا ہے کیونکہ جدید تحقیق کے مطابق یہ کیمیکل نہ صرف گردے ناکارہ کرنے بلند فشار خون کا مرض لاحق کرنے بلکہ دل کے دورے اور فالج کے حملے کا بھی اہم سبب بنتا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام مریض جو ڈاکٹروں کے پاس جوڑوں کے درد کی شکایت لے کر آتے ہیں ان کا یورک ایسڈ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گردوں کے افعال کا ٹیسٹ بھی کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ کیمیکل گردوں میں پتھری کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ گردوں کو ناکارہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے انہوں نے بتایا کہ سرخ گوشت کھانے شراب پینے اور کچھ دالوں اور لوبیا کھانے سے جسم میں یورک ایسڈ کا اضافہ ہوجاتا ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 40 فیصد تک یورک ایسڈ صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر اور متوازن غذا کھا کر کم کیا جا سکتا ہے جبکہ 60 فیصد مریضوں میں یورک ایسڈ کنٹرول کرنے والی دواوں کو لینا بہت ضروری ہوجاتا ہے خیال رہے کہ یورپی ماہر امراض گردہ پروفیسر آسٹِن جی اسٹیک کا تعلق آئرلینڈ سے ہے اور وہ یورک ایسڈ سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے پوری دنیا میں اتھارٹی کے طور پر تسلیم کیے جاتے ہیں کانفرنس سے معروف ماہر امراض ذیابیطس پروفیسر زمان شیخ جناح ہسپتال کے ماہر امراض گردہ پروفیسر محمد منصور پروفیسر مشہور عالم شاہ پروفیسر کریم قمرالدین اور پروفیسر محمد تصدق نے بھی خطاب کیا
1Real
1hlth
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دس لاکھ سے زائد افغان ذہنی دباؤ کا کشار ہیں جو خود کشیوں کی وجہ ہے جمیلہ نے شادی کے لیے اپنے منگیتر کا چھ سال انتظار کیا وہ بار بار اپنی ماں اور بہنوں کے ساتھ میرا رشتہ مانگنے آیا اور اب جب میں جوان نہیں رہی اور چھ سال سے اس کی منگیتر ہوں تو وہ مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتا ان کی کہانی افغاسنتان کی بیشتر عورتوں کی کہانی جیسی ہے اعداد و شمار کے مطابق مغربی صوبے ہرات میں خواتین کی خودکشی کا رجحان باقی افغان آبادی سے کہیں زیادہ ہے ہرات میں طبی حکام کے مطابق صرف 2017 میں ہی 1800 افراد نے خودکشی کی کوشش کی جن میں 1400 خواتین تھیں ان میں سے 35 اپنی جان لینے میں کامیاب رہیں یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی ہے جب 1000 کوششیں کی گئیں افغانستان میں گھریلوں تشدد کے شکار خواتین کے لیے مدد کے زیادہ مقامات نہیں یہ تعداد ان خواتین کی تعداد سے بھی بہت زیادہ ہے جو جنگ کا نشانہ بنیں اقوامِ متحدہ کے مطابق گذشتہ برس مسلح لڑائی کا شکار ہونے والی خواتین میں 359 ہلاک جبکہ 865 زخمی ہوئیں افغان انڈیپینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن اور مقامی میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 3000 افغان خودکشی کی کوشش کرتے ہیں ملک بھر میں پیش آنے والے ان واقعات میں سے نصف ہرات میں ہوتے ہیں افغان انڈیپینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ افغانستان میں زیادہ تر لوگ خودکشی کے معاملات کی حکام کو اطلاع نہیں کرتے ہرات میں بی بی سی کے نمائندہ محمد قاضی زادہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مذہبی دیہاتی علاقوں میں خودکشی کو بدنامی اور غیر اسلامی قرار دیا جاتا ہے قاضی زادہ کا کہنا تھا ان لوگوں کے کئی دوسرے مسائل ہیں جس کی وجہ سے خاندانوں میں خودکشی کی کوشش پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی افغان انڈیپینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن کی اہلکار حوا عالم نورستانی کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں اضافے کی وجہ بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل گھریلوں تشدد جبری شادیاں اور عورتوں کو درپیش کئی سماجی دباؤ ہیں جن میں اضافہ ہو رہا ہے ان کے بقول ہرات بڑے اور روایتی صوبوں میں شامل ہے یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں کیونکہ ان میں زیادہ تفصیلات نہیں ہیں تاہم ہم اتنا جان پائے ہیں کہ ہرات میں خود کشی کی شرح سب سے زیادہ ہے اگرچہ افغانستان میں ذہنی صحت کے حوالے سے اعداد و شمار دستیاب نہیں تاہم عالمی ادارۂ صحت کے اندازے کے مطابق 10 لاکھ افغانی ذہنی دباؤ کے مسائل کا شکار ہیں جبکہ بارہ لاکھ افراد کو انزائٹی کے مسائل درپیش ہیں افغانستان میں مسلح لڑائی کو سنہ 2018 میں چالیسواں سال شروع ہو گیا اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق ذہنی مسائل کا شکار افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی اقوامِ متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے اندازوں کے مطابق 87 فیصد افغان عورتوں جسمانی، جنسی یا نفسیاتی تشدد میں سے کسی نہ کسی کا شکار ہوتی ہیں جبکہ 62 فیصد کو مختلف اقسام سے استحصال کا سامنا رہتا ہے یونیسیف کے مطابق ایک تہائی افغان لڑکیوں کی شادی 18 سال کے ہونے سے پہلے ہو جاتی ہے خواتین کے دباؤ کا شکار ہونے اور فرار کے لیے خودکشی کرنے کی ایک وجہ جبری شادیوں کو بھی قرار دیا جاتا ہے نورستانی کے مطابق خواتین کے خودکشی کی وجہ استحصال ہے جو خاندان سے ہی شروع ہوتا ہے مثال کے طور پر جبری شادیاں خواتین کی مرضی نہیں سنی جاتی اور انہیں تعلیم حاصل کرنے سے بھی روک دیا جاتا ہے
1Real
1hlth
ٹیکساس 9 جون (ایجنسی) ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آم کھانے سے آنتوں کی سوزش دور ہوتی ہے اور یہ پورے نظامِ ہاضمہ کو بہترین بناتا ہے آم میں کئی طرح کے وٹامن اینٹی آکسیڈنٹس پولی فینولز اور فائبر پائے جاتے ہیں اس کے کئی فائدوں میں آنتوں کی سوزش دور کرنا نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانا اور غذا کو فوری طور پر جزوِبدن بنانا ہے آج کی تیزرفتار زندگی میں ہر دوسرا فرد خراب نظامِ ہاضمہ اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہے اور آم اس کا مؤثر حل ہے ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے اس کا عملی مظاہرہ کیا ہے انہوں نے 36 خواتین و حضرات کو دو گروہوں میں تقسیم کیا ان میں سے ایک گروہ کو روزانہ 300 گرام آم کھلایا گیا اور دوسرے گروہ کو فائبر کا پاؤڈر دیا گیا دونوں گروہوں کی غذا میں پروٹین کیلوریز کاربوہائیڈریٹس فائبر اور پروٹین کی مقدار یکساں رکھی گئی تھی
1Real
1hlth
گائے، بکرے، اونٹ، میمنےاور دودھ دینے والے دیگر جانوروں سے حاصل ہونے والے گوشت کو سرخ گوشت کہا جاتا ہے مسلمان، عیدِ قربان (عیدالاضحی) کے موقع پر ان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور ان کا گوشت جی بھر کر کھاتے اور انجوائے کرتے ہی سرخ گوشت، غذائیت سے بھرپور ایک زبردست غذاہ جس میں وٹامنز، معدنیات، اوراینٹی آکسی ڈنٹس وغیرہ پائے جاتے ہیں اور اس کے انسانی صحت پر بھی اسی لحاظ سےاثرات مرتب ہوتے ہیں انسانی صحت پر سرخ گوشت کے اثرات پر اچھی خاصی تحقیق کی جاچکی ہے تاہم یہ تحقیق زیادہ تر مشاہداتی مطالعے پر مشتمل ہے جن میں سرخ گوشت اور مختلف بیماریوں میں تعلق قائم کرنے کی کوشش تو کی گئی ہے تاہم اس کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں اسی طرح کے کئی مشاہداتی مطالعوں میں سرخ گوشت کے زیادہ استعمال کو دل کی بیماریوں کینسر اور اموات سے جوڑا گیا ہے اس سلسلے میں ایک اہم تحقیق یورپ میں کی گئی ہے جسے یوروپین پراسپیکٹو انویسٹی گیشن اِن ٹو کینسر اینڈ نیوٹریشن کا نام دیا گیا ہے جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس تحقیق میں انسانی غذا اور کینسر کے مابین تعلق پر مطالعہ کیا گیا ہے اس سلسلےمیں 12لاکھ 18ہزار 380 افراد پر بڑے پیمانے پر 20 مختلف مطالعے کیے گئے ان مطالعوں میں دل کی بیماریوں اور ذبابیطس کے امراض کا پراسیس شدہ سرخ گوشت کے استعمال سے تعلق بتایا گیا ہے تاہم ان مطالعوں میں یہ بات واضح طور پر کہی گئی ہے کہ تازہ سرخ گوشت کے کسی بھی قسم کے سائیڈ اِیفیکٹس نہیں دیکھے گئے یہ ایک اور طبی مبالغہ آرائی ہے کہ سرخ گوشت انسانوں میں کینسرکا باعث بنتا ہے اس حوالے سے مختلف اوقات پر کئی ملکوں میں مشاہداتی مطالعے کیے گئے ہیں ان مطالعوں میں تازہ سرخ گوشت کو صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے جبکہ پراسیسڈ سرخ گوشت کا بھی براہ راست کینسر کے مرض کے ساتھ کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سرخ گوشت براہ راست کینسر کی وجہ نہیں بنتا تاہم کچھ صورتوں میں غلط طریقے سے پکایا گیا سرخ گوشت کھانے سے بڑی آنت کا سرطان پیدا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں دراصل سرخ گوشت انسانی صحت پر منفی یا مثبت اثرات کا تعلق اس کے پکانے سے ہوتا ہے محققین کے مطابق سرخ گوشت کو بلند درجہ حرارت پر پکانے سے اس سے نقصان دہ مرکبات پیدا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اگر کسی انسان میں سرخ گوشت کھانے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تو اس کی وجہ گوشت کا بلند درجہ حرارت پر پکایا جانا ہوسکتا ہے تازہ اور مندرجہ بالاطریقوں کے مطابق درست طریقے سے پکایا گیا سرخ گوشت آپکی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے جانور کا انتخاب کرتے وقت گھاس کھاتے جانور کو ترجیح دینی چاہیے۔ سرخ گوشت صحت مند پروٹین، فیٹس وٹامنز معدنیات اور مختلف غذائی عناصر سے بھرپور ہوتا ہے جس کے انسانی جسم اور دماغ پر مثبت اثرات ثابت شدہ ہیں
1Real
1hlth
وسکانسن (ویب ڈیسک ) یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ دیرینہ زخم اور ناسور برقی سرگرمی سے جلدی ٹھیک ہوجاتے ہیں اسی بنا پر امریکی ماہرین نے ہلکی پھلکی پٹی بنائی ہے جو برقی جھماکوں سے زخم کو تیزی سے ٹھیک کرسکتی ہے یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن کے سائنس دانوں نے ایک ایسی برقی بینڈیج بنائی ہے جسے پہنتے وقت الجھن نہیں ہوتی کیونکہ اس سے پہلے الیکٹرو تھراپی کی پٹیاں بہت بھاری بھرکم اور پیچیدہ ہوا کرتی تھیں اسی وجہ سے ماہرین نے یہ باسہولت برقی ڈریسنگ بنائی ہے جو مریض کے گھومنے پھرنے سے بجلی بناتی ہے جدید ڈریسنگ میں بہت باریک نینو جنریٹرز لگائے گئے ہیں اور ان سے ایک تار نکل کر پہننے والے کے بدن تک جاکر وہاں ایک پیوند سے منسلک ہوتا ہے جیسے جیسے مریض چلتا پھرتا ہے تو نینو جنریٹرز میں بجلی بنتی ہے اور بجلی کی لہروں سے دیرینہ ناسور تیزی سے مندمل ہونا شروع ہوجاتا ہے سانس لیتے ہوئے پسلیوں کے پھیلنے اور سکڑنے سے جو حرکت ہوتی ہے وہ نینو جنریٹر کے لیے بجلی کی تیاری میں بہت ہوتی ہے اس لیے پٹی کے لیے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی پٹی پر لگے برقیروں سے ہلکی بجلی زخم تک جاتی ہے اور کٹے پھٹے زخم کو تیزی سے مندمل کرتی ہے تجربہ گاہ میں چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا کہ جو زخم عام حالات میں 12 روزمیں درست ہوتے ہیں الیکٹریکل پٹی نے اسے تین دن میں ٹھیک کردیا
1Real
1hlth
برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پہلے ہی گیمنگ کی لت کا علاج نجی سطح پر کیا جا رہا ہے عالمی ادارۂ صحت نے پہلی مرتبہ الیکٹرانک گیمز یا ویڈیو گیمز کھیلنے کی لت کو باقاعدہ طور پر ایک ذہنی بیماری تسلیم کر لیا ہے ادارے نے گیمنگ ڈس آرڈر کو بیماریوں کی تازہ ترین فہرست میں شامل کیا ہے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ایسی فہرست اس سے قبل 1992 میں شائع کی گئی تھی ویڈیو گیمز بنانے والی صنعت نے ان ثبوتوں کو چیلنج کیا ہے جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ وہ معترضہ اور غیرحتمی ہیں تاہم طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اگرچہ زیادہ تر گیمرز خود کو یا دیگر افراد کو نقصان نہیں پہنچاتے لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جنھیں ان گیمز کی لت لگ جاتی ہے اور ان کا علاج کیا جانا چاہیے اس بیماری کی علامتوں میں طویل دورانیے تک گیمز کھیلنا گیمز کو دیگر معمولاتِ زندگی پر ترجیح دینا منفی اثرات کے باوجود گیمنگ میں اضافہ شامل ہیں بی بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے سنوکر کے سابق عالمی چیمپیئن نیل روبرٹسن نے اعتراف کیا کہ ایک زمانے میں انھیں بھی ویڈیو گیمز کی لت لگی تھی ان کا کہنا تھا کہ ہوتا یہ ہے کہ آپ کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ 12 گھنٹے گزر گئے ہیں یا 14 پلک جھپکتے میں وقت گزر جاتا ہے مجھے شدید لت لگ گئی تھی اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے میں کئی برس تک اس سے انکار کرتا رہا اور کہتا تہا کہ مجھے اس کی ضرورت ہے یہ بہت اہم ہے جبکہ میں اصل مسئلے سے نمٹنے کی کوشش نہیں کر رہا تھا برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پہلے ہی گیمنگ کی لت کا علاج نجی سطح پر کیا جا رہا ہے تاہم عالمی ادارۂ صحت کے اس فیصلے کے بعد اب برطانیہ میں اس لت کا شکار افراد سرکاری خرچے پر علاج بھی کروا سکیں گے تاہم اس کے لیے انھیں دکھانا ہو گا کہ کم از کم ایک برس کے لیے اس لت کے ان کی ذاتی زندگی اور تعلیمی یا ملازمتی معاملات پر اثرات مرتب ہوئے ہیں لندن کے نائٹانگیل ہسپتال کے ڈاکٹر رچرڈ گراہم کا کہنا ہے کہ وہ ہر برس ڈیجیٹل ایڈکشن کے پچاس نئے مریض دیکھتے ہیں جن کی روزمرہ زندگی گیمنگ کی وجہ سے متاثر ہو چکی ہوتی ہے دنیا کے بہت سے ممالک میں گیمنگ کی لت سے نمٹنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں جنوبی کوریا میں حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے رات بارہ بجے سے صبح چھ بجے کے درمیان ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جاپان میں کھلاڑی اگر مقررہ وقت سے زیادہ ویڈیو گیمز کھیلیں تو انھیں خبردار کیا جاتا ہے جبکہ چین میں انٹرنیٹ کمپنی ٹینسینٹ نے بچوں کے لیے مقبول گیمز کھیلنے کی مدت مقرر کی ہوئی ہے
1Real
1hlth
ہمارے جسم کے اندر ہر وقت متعدد اہم عمل جاری رہتے ہیں جو ہارمونز کنٹرول کرتے ہیں مانیں یا نہ مانیں مگر مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ہارمونز کا نظام زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے اور اس میں انتشار کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہارمونز کا نظام متاثر ہو تو مزاج رویہ اچھی شخصیت اور ظاہری روپ بھی متاثر ہوتے ہیں مگر ان نشانیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین جان سکیں کہ ان کے ہارمونز کا نظام متاثر ہو رہا ہے اور پھر اس حوالے سے ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے کیل مہاسے اور بلیک ہیڈ اس وقت نمودار ہوتے ہیں جب مسام بلاک ہوجاتے ہیں تاہم کچھ طبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ کیل مہاسوں کا بے وقت نکلنا جسم میں ہارمونز میں اچانک تبدیلی کا نتیجہ ہوتا ہے مثال کے طور پر اینڈروجن کی سطح میں کمی پورے جسم پر کیل مہاسوں کا باعث بنتی ہے ایسا نوجوانی کے دور میں خواتین کے ساتھ اکثر ہوتا ہے تاہم درمیانی عمر میں بھی اس کا امکان ہوتا ہے اگر کسی خاتون کو اکثر سردرد کی شکایت رہتی ہے ذہنی تناﺅ یا تھکاوٹ سے ہٹ کر تو یہ ایسٹروجن کی سطح میں کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے ایسٹروجن ایسا ہارمون جو خواتین میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے میٹابولک پراسیس کو کنٹرول کرتا ہے اگر اس کی مقدار بہت زیادہ یا بہت کم ہوجائے تو آدھے سرکا درد یا چڑچڑے پن کی شکایت ہونے لگتی ہے بے خوابی ایک خطرناک علامت ہے کیونکہ یہ پروجسٹرون کی انتہائی کم سطح سے جڑی ہوتی ہے طبی ماہرین کے مطابق یہ ہارمون قدرتی طور پر پرسکون رکھتا ہے اور نیند کو معمول پر لاتا ہے اس کی سطح میں تبدیلی اکثر بے خوابی کا باعث بنتی ہے عام طور پر خواتین جب بچوں کو جنم دیتی ہیں تو ایسٹروجن اور پروجسٹرون کی سطح میں کمی دیکھنے میں آتی ہے مگر اس سے ہٹ کر ایسا نہیں ہوتا تو اگر ایسا ہو تو یہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا اشارہ ہے اچانک بہت زیادہ پسینہ بہنا یا بخار ہارمونز کے توازن میں گڑبڑ کی بڑی علامات میں سے ایک ہے ہارمونز جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان میں عدم توازن کی صورت میں اچانک گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے پسینہ بہنا لگتا ہے اور بخار جیسی کیفیت طاری ہوجاتی ہے ہر ایک کو کسی نہ کسی وقت تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے تاہم اگر کسی خاتون کو ہر وقت تھکاوٹ کا احساس ہو چاہے مناسب آرام ہی کیوں نہ کررہی ہوں تو یہ ہارمونز میں عدم توازن کی علامت ہوسکتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق شدید تھکاوٹ تھائی رائیڈ ہارمونز بننے کے عمل میں مسائل کا نتیجہ ہوسکتی ہے بالوں کا گرنا بالوں کا بہت زیادہ گرنا بھی تھائی رائیڈ انسولین یا ٹیسٹوسیٹرون کا نتیجہ ہوسکتا ہے مثال کے طور پر مردوں میں یہ ہارمونز ان کے جسم کو بھاری اور بالوں سے بھرتا ہے مگر خواتین میں اس ہارمون کی زیادہ مقدار اکثر گنج پن کی جانب لے جاتی ہے
1Real
1hlth
کراچی (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سامنے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو اور خسرے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت چیف سیکریٹری پرنسپل سیکریٹری کمشنر کراچی اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران انسداد پولیو پروگرام انچارج فیاض جتوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ ستمبر میں کراچی کے 11 مقامات سے پولیو کے نمونے لیے گئے انہوں نے بتایا کہ گلشن اقبال سہراب گوٹھ چکورہ نالہ محمد خان کالونی بلدیہ اور اورنگی نالہ سے لیے گئے نمونوں کے مثبت نتائج آئے ہیں بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں سندھ کے شہر سکھر میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اپریل سے ستمبر 2018 کے درمیان کراچی میں ایک لاکھ 18 ہزار 5 سو 57 بچوں کے والدین کے انکار کے باعث انہیں پولیو ویکسین نہیں دی جاسکی اس طرح ان 6 ماہ میں 96 ہزار 9 سو6 بچے گھروں میں نہ ہونے کے باعث ویکسین حاصل نہیں کرسکے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیہی سندھ کے علاقوں میں 88 ہزار 4 سو64 بچے گھروں پر نہ ہونے کے باعث پولیو ویکسین سے محروم رہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ مشترکہ کاوشوں کی بدولت اس سال سندھ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان صرف دو ممالک میں پولیو وائرس پایا جاتا ہے لہٰذا ہماری حکومت کا عزم ہے کہ پولیہ کا خاتمہ یقینی بنائیں وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی اسکولوں میں پولیو ٹیمیں بھیجیں اور بچوں کو ویکسین دی جائے ہمیں اپنی کاوشوں کو مزید تیز اور بہتر کرکے پولیو کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کو خسرہ کی بیماری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں 2015 سے خسرہ میں اضافہ ہورہا ہے اور اسی سال 281 کیسز ہوئے جس میں 8 کی موت واقع ہوئی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ 2016 میں 17 سو 29 کیسز ہوئے اور 19 اموات ہوئی جبکہ 2017 میں 3 ہزار 86 کیسز میں سے 35 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے خسرے کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر آگہی مہم چلائی جائے اور عوام کو خسرے کی علامت کے بارے میں بتایا جائے
1Real
1hlth
اسلام آباد (ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا
1Real
1hlth
کراچی (ڈیسک) ڈاکٹروں کی کمی پوری کر نے کے لئے سندھ حکومت نے انٹرویوز کی بنیاد پر ڈاکٹر ز بھرتی کر نے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ بغیر تحریری امتحان کے صوبے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں گے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان لینا طویل مرحلہ ہے لہذا وقت بچانا اور عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں مرتضٰی وہاب نے کہا کہ یہ فیصلہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیش نظر کیا گیا اور سندھ کابینہ اس حوالے سے فیصلے کی منظوری دے چکی ہے ابتدائی طور پر ماہر اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو کانٹریکٹ کی بنیاد پر تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے بعد بھرتی کیا جائے گا مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھرتی کیے گئے ڈاکٹروں کو بعد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا ہوگا ڈاکٹرز کی بھرتی فوری طور پر شروع کی جائے گی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس ضمن میں محکمہ صحت کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں
1Real
1hlth
لاہور (ویب ڈیسک) صحت سے متعلق پاکستانی اسٹارٹ اپ ’مرہم‘ نے شنگھائی میں ہونے والے گوگل ڈیمو ڈے ایشیا میں آڈیئنس چوائس ایوارڈ اپنے نام کرلیا ایونٹ میں شرکاء کو دس اسٹارٹ اپس میں سے اپنے پسندیدہ کا انتخاب کرنے کا موقع دیا گیا تھا جس میں سے انہوں نے پاکستانی اسٹارٹ اپ کو اپنا پسندیدہ قرار دیا۔’مرہم‘ کے ذریعے پاکستان میں عوام آن لائن ڈاکٹرز سے رابطہ کرسکتے ہیں، ان کو ڈھونڈ سکتا ہیں یا ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے وقت لے سکتے ہیں یہ اسٹارٹ اپ تین سال قبل شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں لوگوں کے صحت کے شعبے کے حوالے سے تجربے کو بہتر بنانا تھا اسٹارٹ اپ کے بانی احسن امام کا کہنا ہے کہ ان اس ایوارڈ کا کریڈٹ اپنی پوری ٹیم کو دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کے بعد ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں اور پاکستان کے لیے مزید موثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ’مرہم‘ وہ واحد پاکستانی اسٹارٹ اپ تھا جسے گوگل ڈیمو ڈے میں شرکت کی دعوت دی گئی
1Real
1hlth
نئی دہلی 4 جون (ایجنسی) وٹامن ڈی صحت مند ہڈیوں دانتوں اور پٹھوں کے لئے بہت ضروری ہے ہمیں وٹامن ڈی بنانے کے لئےدھوپ کی ضرورت پڑتی ہے وٹامن ڈی کیسے حاصل کیا جائے اور ساتھ ہی دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے کسے بچا جائے یہ آپ کے جسم پر منحصر ہے اس کے علاوہ اس کا انحصار دن کے وقت یا سال کے دن پر ہے تحقیق کے مطابق دھوپ والے دنوں میں سیریٹونن ہارمون بننتا ہے جو مزاج خوشگوار بنا دیتا ہے مختلف لوگوں کو مختلف مقدار کی ضرورت پڑتی ہے اس کے لئے خطرے اور فائدہ کی شرح بھی الگ الگ ہوتی ہے اگر آپ کی رنگت گوری ہے تو آپ کے لئے 20 منٹ دھوپ کافی ہے گہری رنگت والوں کو چھ گنا زیادہ دھوپ کی ضرورت پڑتی ہے گہری رنگت والوں کے جلد کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دھوپ میں کھڑے ہوکر اپنا سایہ دیکھیں اگر آپ کا سایہ چھوٹا ہے تو اس دن خطرناک الٹرا وائلٹ لائٹ زیادہ طاقتور ہے اس دن آپ کو خود دھوپ سے بچانے کی ضرورت ہے تحقیق سے بات بھی سامنے آئی ہے کہ کم دھوپ ملنے سے موڈ خراب رہتا ہے نیند کم آتی ہے اور وزن بڑھنے کے امکانات ہوتےہیں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور آپ کی ہڈیاں بھر بھری اور کمزور ہوجاتی ہیں بعض لوگوں کو وٹامن ڈی کی گولیاں لینے کی ضرورت پڑتی ہے لیکن ایک ساتھ ہی اکٹھے وٹامن ڈی حاصل کرنے کی کوشش بھی ٹھیک نہیں ہے دھوپ میں یو وی شعاعیں جلد کے لئے نقصان دہ ہیں اس سے جلد کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ہر سال سورج کی روشنی سے جلد جلنے سے جلد کے سرطان کا خطرہ بڑھ کر تین گنا ہوجاتا ہے جلد کے نوے فی صد سرطانوں کا باعث زیادہ دھوپ ہے اگر آپ جلد میں تبدیلی دیکھیں تو فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں جتنی جلدی تشخیص ہو اتناہی بہتر ہے جلد تشخیص سے کامیاب علاج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں دھوپ کی جس قدر ضرورت ہے اسی کے ساتھ احتیاط بھی لازمی ہے
1Real
1hlth
رواں برس طب و صحت کی دنیا میں کئی اہم ایجادات و اختراعات منظرِ عام پر آئیں، جنہوں نے صحت مند زندگی کی راہیں روشن کردیں۔ اس ضمن میں ہیلتھ ٹیک نے نئی بلندیوں کو چھوا ٹائپ ون ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مصنوعی گردوں کی ایجاد سامنے آئی، جو انسولین کی کمی کو دور کرتے ہیں بے خوابی کی روک تھام کے لیے نیورو ماڈیولیشن متعارف کرائی گئی قدرتی نابینا افراد کی جین تھراپی کے ذریعے بینائی بحال کرنے کی راہ ہموار ہوئی بائیونک آئی اور گوگل گلاس سامنے آئے معذوروں کے لیے مصنوعی ٹانگیں بنائی گئیں کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کا علاج دریافت ہوا، ایبولا جیسے مرض پر قابو پانے کے لیے نئی نسل کی ویکسین ایجاد ہوئی بریسٹ کینسر کے علاج کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا، جو سرطانی جرثوموں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے گنج پن کی روک تھام کا علاج دریافت ہوا
1Real
1hlth
لاہور سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا لاہور میں محمد اشفاق نامی شہری نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی بیٹی منسا فیصل کو زچگی کے لیے 20 مئی کو سروسز اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر صدف اور ڈاکٹر ارم نے اس کا آپریشن کیا زچگی کے بعد منسا کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی لیکن کچھ دن بعد اس کی طبیعت خراب ہوگئی شدید تکلیف کے باعث منسا کو جناح اسپتال لے جایا گیا لیکن بیٹی کی حالت دیکھتے ہوئے اسپتال کے عملے نے علاج سے معذرت کرتے ہوئے اسے دوبارہ سروسز اسپتال ریفر کردیا محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ 19 جون کو کئے گئے الٹرا ساؤنڈ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ منسا کے پیٹ میں آپریشن کے دوران کپڑا رہ گیا ہے ڈاکٹروں نے منسا کے پیٹ سے وہ کپڑا نکال لیا ہے جو لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران چھوڑ دیا تھا تاہم وہ اب بھی زیر علاج ہے اور اس کی حالت ٹھیک نہیں اسپتال کے ڈاکٹر مناسب جواب دینے کے بجائے مسلسل ٹال مٹول کر رہے ہیں اشفاق کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی حالت خراب ہے لہٰذا ڈاکٹروں کو علاج معالجہ کا پابند بنایا جائے اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر کمیشن غفلت کی مرتکب لیڈی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی بھی کرے
1Real
1hlth
cnnurdu نے Monday، 23 July 2018 کو شائع کیا. ممبئی: بالی ووڈ کی خوربرواداکارہ عالیہ بھٹ بھی آخرکاربالی ووڈ میں اقربا پروری سے متعلق بول پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں سب سے زیادہ بالی ووڈ میں فنکاروں کی جانب سے بات ہوئی تووہ اقرباپروری پرتھی، جس پراداکاروں نے اپنی اپنی رائے دی اوراب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اس متعلق بول ہی پڑی ہیں۔عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ اقرباپروری سے متعلق کسی بھی اداکاریا فنکار کا دفاع کرنا بے معنی ہے کیونکہ بالی ووڈ جیسی انڈسٹری میں اقرباپروری موجود ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کچھ اداکاروں کے لیے یہ جذباتی بحث ہوجاتی ہے جب انہیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا اور اگر یہ ہی سب میرے ساتھ بھی ہو تو یقینی طور پر میرا دل بھی بری طرح ٹوٹے گا۔اداکارہ کا کہنا تھا اقرباپروری ہرجگہ موجود ہے، بس کسی کے لیے اس کا اچھا یا برا وقت بھی بہت معنی رکھتا ہے، فلم انڈسٹری میں آپ کولوگوں کومحظوظ کرنا ہوتا ہے جواپنے آپ میں مشکل کام ہے، ایک اچھا دکھنے والا اداکاراکثر پیچھے رہ جاتا ہے اورکبھی کبھی ایک عام سا دکھنے والا اداکاراپنی بہترین اداکاری سے آگے نکل جاتا ہے۔اداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک مایہ ناز ہدایتکار کی بیٹی ہیں لیکن انکی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ نے مجھے آگے بڑھنے میں بہت زیادہ مدد دی تومحنت بھی بہت ضروری ہے۔
1Real
4sbz
نئی دہلی 11 ڈسمبر(ایجنسی) انتخابی نتائج 2018 مدھ پردیش راجستھان چھتس گڑھ تلنگانہ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کے نتائج تقریبا قریب ہیں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) مشکل میں نظر آرہی ہیں جبکہ کانگریس کے لیے ہندی ریاستوں سے خوشخبری آرہی ہے راجستھان چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے اسمبلی الکیکشن میں بی جے پی کے خراب مظاہرے کو لیکر ٹیوٹر پر تبصرے آنے لگے ہیں بالی ووڈ اور ساؤتھ کے مشہور اداکار پرکاش راج ہمیشہ ہی مودی کی پالیسوں کو لیکر مخالف رہتے ہیں ابھی تک آئے نتائج میں بی جے پی چھتیس گڑھ اور راجستھان سے اقتدار سے باہر ہوتی نظر آرہی ہے تو وہیں مدھیہ پردیش میں اسے کانگریس سے کڑی ٹکر مل رہی ہے
1Real
4sbz
لاہور(سٹاف رپورٹر ) سینی پیکس سینما نے اپنے صارفین کیلئے ریوارڈ کارڈ کی واپسی کا اعلان کردیا، سینی پیکس کا ریوارڈ کارڈ بنیادی طور پر ایک پوائنٹ بیس پروگرام ہے جس میں صارفین خصوصی ڈسکائونٹ اور ڈیلز سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں واضح رہے سینی پیکس صارف اس کارڈ کے ذریعے خریداری پر زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرکے اپنی سالگرہ پر 2 ٹکٹ حاصل کرنے کے امیدوار بن سکتے ہیں۔ کارڈ کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے پہلی ٹرانزیکشن پر مفت پاپ کارن اور ڈرنک رکھی گئی ہے۔
1Real
4sbz
ممبئی(سی این این ) ماضی کی صف اول ادکارہ روینا ٹنڈن نے مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ روینا ٹنڈن نے گزشہ روز ہی سماجی معاملے سے متعلق کسانوں کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کسانوں سے ہمدری کا اظہار کیا بس پھر کیا تھا ان کے ایک مداح کو ان کا غریب کسانوں کے ساتھ یہ رویہ بہت پسند آیا اور فوراً سے اداکارہ کو ٹوئٹر پر ہی شادی کی پیشکش کردی۔روینا ٹنڈن نے مداح کی ٹوئٹ کا دلچسپ جواب دیتا ہوئے کہا کہ ”میں معذرت چاہتی ہوں آپ نے شادی کی پیشکش کرنے میں بہت دیر کردی اور اسے 13 سال بیت چکے ہیں“۔واضح رہے ماضی کی صف اول ادکارہ روینا ٹنڈن اور اکشے کمار قریبی دوست تھے تاہم اداکارہ نے اکشے کے بجائے فلم ڈسٹری بیوٹر انل ٹھادانی سے شادی کی جو اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے تھے، روینا اور انل کے دو بچے بھی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے 2 بچیوں کو بھی گود لیا تھا
1Real
4sbz
نظر اتارنے کیلئے صدقہ دیا کرتی ہوں ،ایک دوسرے کیساتھ رہنا اچھا لگتا ہے لاہور(نیٹ نیوز) دلیپ کمار کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح آج بھی ہیں ان چاہنے والوں میں اگر انہیں کوئی سب سے زیادہ چاہتا ہے تو وہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو ہیں سائرہ بانو اپنے فلمی کیریئر کے دوران خود خاصی مقبول اداکارہ رہیں لیکن دلیپ کمار سے شادی کے بعد انہوں نے اپنی پوری زندگی انہی کے نام کر دی وہ دلیپ کمار کے دکھ اور سکھ میں سائے کی طرح ان کیساتھ رہی ہیں۔ دلیپ کمار کی 96 ویں سالگرہ پر سائرہ بانو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا سالگرہ پر قریبی دوستوں کیلئے ایک چھوٹی سی پارٹی رکھی ہے ، دلیپ صاحب بیماری کی وجہ سے اب بہت کم بولتے ہیں اور کافی موڈی بھی ہیں،کبھی لوگوں کو پہچان لیتے ہیں اور کبھی نہیں بھی پہچان پاتے ہیں انہوں نے کہا آج بھی دلیپ صاحب کو بہت جلدی نظر لگ جاتی ہے اس لئے میں انکی نظر اتارنے کیلئے صدقہ دیا کرتی ہوں انہوں نے کہا میں دلیپ صاحب کیساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ اپنا اچھا نصیب سمجھتی ہوں، جو اللہ نے مجھے بخشا ہے انہوں نے کہا ہم دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رہنا بہت اچھا لگتا ہے۔
1Real
4sbz
پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے انڈیا میں مسیحی عقائد کے مطابق شادی کر لی ہے بالی وڈ کی سپر سٹار اور ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گلوکار کی شادی کی یہ تقریب جودھ پور کے ایک محل میں خاندان والوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوئی پیپل میگزین کے مطابق شادی کی رسومات جونس کے والد پال کیون نے ادا کیں ہندو رسومات کے مطابق دونوں کی شادی اتوار کو ہوگی پرینکا چوپڑا اور جونس نے چار ماہ قبل منگنی کا اعلان کیا تھا دونوں نے سنیچر کو ہونے والی تقریب کا اعلان اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا پرینکا چوپڑا سنہ 2000 میں مس ورلڈ بنی تھیں اور اس کے بعد سے انھوں نے 50 سے زیادہ بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے انھوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے سپر سٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے ان کو بہت سے ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے اور ان کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ٹائم میگزین نے دو سال قبل ان کو 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا تھا وہ امریکہ میں ٹی وی سیریز کوائنٹکو میں کام کر چکی ہیں اور وینٹی لیٹر، بے واچ، اے کِڈ لائک جیک نامی فلموں میں بھی انھوں نے کام کیا ہے
1Real
4sbz
ٹوئٹر پر بچے خود نہیں آتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین اپنی دوسری شادی کے بعد اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے ہمراہ کئی شوز کا حصہ بن رہے ہیں، جہاں وہ اپنی زندگی کے حوالے سے کئی باتیں شیئر بھی کررہے ہیں ڈان کے مطابق عامر لیاقت اور طوبیٰ حال ہی میں صنم بلوچ کے مارننگ شو صبح سویرے سماء کے ساتھ کا حصہ بھی بنے، جہاں پہلی مرتبہ عامر لیاقت نے کھل کر اپنی دونوں شادیوں کے حوالے سے بات کی شو کے دوران صنم بلوچ نے عامر لیاقت سے سوال کیا کہ دین پڑھنے کے باوجود ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ نے اب تک ان کی دوسری شادی قبول کیوں نہیں کی؟ اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ ’انہوں نے دین نہیں پڑھا، دین پڑھنا مختلف ہے اور ڈگری حاصل کرنے کے لیے پڑھنا مختلف ہے، کچھ لوگ اپنی باتوں سے لوگوں کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ بہت دینی ہیں‘ یاد رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ عامر اور بیٹی دعا نے ٹوئٹر پر والد کی دوسری شادی کے حوالے سے اپنے دکھ کا اظہار کیا تھا دعا عامر نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’ایک اور دن ایک اور المیہ، جب سے آپ نے اپنی فیملی کا دل دکھایا، آپ کی بہتری کے لیے دل سے دعا ہے اور اس کے لیے بھی جس نے گھر تباہ کیا، اُمید ہے اللہ آپ کی صحیح سمت میں رہنمائی فرمائے، جس وقت آپ کے بچے اپنے آنسو پونچھ رہے ہیں، کرب میں مبتلا آپ کی اجڑی ہوئی بیٹی، دعا عامر‘۔ عامر لیاقت نے اس پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹوئٹر پر بچے خود نہیں آتے‘ انہوں نے کہا کہ وہ بچے جو ٹوئٹر پر آنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہیں وہ ان کے والد نے ہی لگا کر دیا ہے عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ’پہلی بیوی کو بھی عزت دے رہا ہوں، بچے بھی زیر کفالت ہیں، دیگر لوگ ہیں جو دو گھروں میں جھگڑا کروا رہے ہیں ورنہ پہلا گھر بھی درست ہے اور دوسرا گھر بھی درست ہے‘ صنم بلوچ نے شو کے دوران ان افواہوں کا تذکرہ بھی کیا جو ان کے اور عامر لیاقت کے حوالے سے سامنے آئی تھیں، انہوں نے کہا کہ وہ عامر لیاقت کو بھائی بولتی ہیں، اس کے باوجود ایسی افواہیں سامنے آئیں کہ عامر لیاقت نے ان سے دوسری شادی کرلی شو کے دوران صنم بلوچ نے عامر لیاقت سے سوال کیا کہ اسلام میں کتنی شادیاں جائز ہیں؟ اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ چار شادیاں جائز ہیں، جبکہ صنم بلوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوست بہت اچھی ہو تو تیسری شادی بھی کی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد دونوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس شو کی نشریات کے بعد یقیناً پورے سوشل میڈیا پر اب یہی خبریں سامنے آئیں گی کہ عامر لیاقت نے صنم بلوچ کو تیسری شادی کی پیشکش کردی عامر لیاقت نے اس شو پر یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ جلد اسکرین پر کام بھی کرتی نظر آئیں گی یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی رواں سال ہوئی تھی جو اس وقت سامنے آئی جب الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر درخواست دائر ہوئی اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا، ابھی صرف ان سے نکاح ہوا ہے جس کے بعد رواں ماہ پی ٹی آئی کے رہنما نے بھی انہیں اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر دوسری اہلیہ کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کیں جبکہ رخصتی کی تصدیق بھی اس سے ایک روز قبل ہی کی تھی جبکہ اس شو پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سامنے آنے والی تصاویر ان کے ولیمے کی نہیں بلکہ رخصتی کی ہی تھیں، جبکہ ان کا ولیمہ وزیر اعظم عمران خان منعقد کریں گے عامر لیاقت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اب تک طوبیٰ کو منہ دکھائی نہیں دی، جبکہ طوبیٰ نے انہیں منہ دکھائی میں کیمرا دیا ہے انہوں نے شو کے دوران اپنی دوسری اہلیہ کے لیے گانے بھی گائے
1Real
4sbz
ملتان ( شوبز ڈیسک)معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی ہے جسٹن بیبر نے اپنی پہلی گرل فرینڈ سلینا گومز سے علیحدگی کے بعد چند ماہ قبل امریکی ماڈل بالڈوین سے منگنی کی تھی جس کے بعد افواہیں گرد دش کر رہی تھیں کہ دونوں نے خفیہ طورپر شادی کرلی ہے افواہیں اْس وقت سچ ثابت ہونے لگیں جب گلوکار کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ وہ اب شادی کے لئے مزید انتظار نہیں کرسکتے تاہم اب خود جسٹن بیبر نے تمام تر افواہوں کی تصدیق کردی ہے جسٹن بیبر نے شادی کی تصدیق اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی جس میں انہیں ماڈل کا ہاتھ تھامیں چہرے پر مسکراہٹ سجائے راہ چلتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میری اہلیہ بہت ہی اچھی ہے
1Real
4sbz
اسلام آباد (سی این این ) پاکستان ’مشن ٹو دی یو این‘ نے دوسرا فلم فیسٹیول سات اور آٹھ جولائی کو نیویارک میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ نیویارک میں دوسرے پاکستانی فلم فیسٹیول کا جلد انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ فلم فیسٹیول میں پاکستان کی ساری نئی فلمیں دکھائی جائیں گی فیسٹیول میں پاکستان کا مثبت چہرہ پیش جائے گا ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلم فیسٹیول سے پاکستان کا تاثر بہتر ہوگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح یہ فلم فیسٹیول بھی کامیاب ہوگا 2016 میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جان ایلیاسن نے کہا تھا کہ اس قسم کی تقریبات دنیا میں افہام وتفہیم کو بہتر بنانے اور اسے فروغ دینے میں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہیں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی جانب سے فلم فیسٹیول دوسری مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے اس سے قبل یہ فیسٹیول دسمبر 2016 میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا تھا گزشتہ فلم فیسٹول میں ’ایکٹر ان نیویارک‘، ’دوبارہ پھر سے‘، اور ’لاہور سے آگے‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں فیسٹیول میں پاکستان کی تیارکردہ اینی میٹڈ فلمیں ’بہادر‘، ’دختر‘ اور ’ڈانس کہانی‘ بھی فلم بینوں نے ذوق و شوق سے دیکھی تھیں
1Real
4sbz
لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی سلور جوبلی کے سلسلے میں اسلام آباد میں پی این سی اے آدیٹوریم میں تقریب منعقد ہوگی جس میں لاہور سے مختلف شعبہ جات کے افراد وشخصیات کے علاوہ فنکار وں کی کثیر تعداد شریک ہوگی اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ ایوارڈزکمیٹی نے شعبہ بزنس سے چوہدری اورنگ زیب چیف ایگزیکٹوالکبیر ٹائون کو ایوارڈ برائے بیسٹ ٹائون پلانرکیلئے نامزد کیا ہے
1Real
4sbz
نئی دہلی 5 دسمبر(ایجنسی) دہلی کے تاج ہوٹل میں دیسی گرل پرینکا چوپڑا اور نک کے ریسپشن میں وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت کی، اس دوران پی ایم مودی نے نئے جوڑے کو روشن مستقبل کے لیے دعائیں دی، ساتھ ہی انہوں نے نک کے خاندان سے بھی ملاقات کی، تصویروں میں پرینکا اور نک خاندان کے ساتھ مودی بات چیت کے دوران ہنستے ہوئے نظر آئے، بتادیں کہ جودھپور میں شادی کرنے کے بعد دیسی گرل پرینکا اور نک جونس نے دہلی میں ریسپشن کی پارٹی رکھی ہے، 4 دسمبر کو دہلی کے تاج ہوٹل میں فیملی اور وی آئی پی لوگوں کے لیے ریسپشن رکھا ہے.
1Real
4sbz
بالی ووڈلیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی۔ ممبئی (اے پی پی) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنا گایا گیا گانا ’’اتا وساویاچا کشن‘‘ پوسٹ کیا جس کے بعد ان کے ریٹائر ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں جن کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی اور یہ گانا انہوں نے 2013 میں کمپوزر سلیل کلکرنی کیلئے گایا تھا۔
1Real
4sbz
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی فلم اینڈ ٹیلی ویڑن ایسوسی ایشن نے بالی ووڈ ہدایت کار ساجد خان پر جنسی ہراسانی معاملے میں ملوث ہونے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کی جانب سے خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے خلاف شروع کی گئی ’می ٹو‘ مہم اب کچھ ٹھنڈی پڑتی نظرآرہی ہے تاہم مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔ خاتون صحافی سمیت مختلف خواتین کو ہراساں کرنے والے ہدایت کار ساجد خان پر انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویڑن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (آئی ایف ٹی ڈی اے) نے ایک سال کی پابندی عائد کردی ساجد خان پر خاتون صحافی، اداکارہ سلونی چوپڑا اور ریچل وائٹ نے جنسی ہراسانی کاالزام لگایا تھا جب کہ اداکارہ بپاشا باسو نے بھی ساجد خان کے متعلق کہا تھا کہ وہ خواتین کے ساتھ واہیات مذاق کرنے کے عادی ہیں دوسری جانب اداکارہ دیا مرزا نے ساجد خان کے خواتین کے ساتھ رویے کو قابل نفرت قراردیتے ہوئے ان پر لگے تمام الزامات کی تصدیق کی تھی اداکاراﺅں سمیت مختلف خواتین کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد آئی ایف ٹی ڈی اے کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی نے ان کے خلاف تفتیش کا آغازکیا تھا اور نومبر میں ساجد خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں ساجد خان سے سات دن میں وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ آپ کے رویے نے انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویڑن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن تنظیم کو بدنام کیا ہے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ساجد خان نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کردی تھی تاہم آئی ایف ٹی ڈی اے نے ساجد خان پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کردی
1Real
4sbz
ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض انتقال کر گئیں فہمیدہ ریاض کی عمر 72 سال تھی اور وہ چند ماہ سے علیل تھیں ترقی پسند شاعرہ کہلانے والی فہمیدہ ریاض کی پیدائش 28 جولائی 1946 کو میرٹھ میں ہوئی قیام پاکستان کئ بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان میں حیدرآباد میں قیام پزیر ہوا صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی فہمیدہ ریاض کی ناولوں سمیت تقریبا 15 کتابیں شائع ہوئی پہلی نظم زمانہ طالب علمی میں لکھی جو ’’فنون ‘‘ میں شائع ہوئی جبکہ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’پتھر کی زبان ‘‘1978 اور دوسرا ان کی شادی کے بعد ’’بدن دریدہ‘‘ کے نام سے شائع ہوا شاعری کے مجموعوں میں پورا چاند، آدمی کی زندگی، کلام دھوپ، پتھر کی زبان جبکہ ناولوں میں زندہ بہار، گوداوری اور کراچی شامل ہیں چیف ایڈیٹر اردو ڈکشنری بورڈ کراچی اور نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد کی سربراہ رہنے والی شاعرہ جنرل ضیاء الحق کے دورمیں بھارت جابسیں تھیں اور ایک فضائی حادثے میں ان کے انتقال کے بعد پاکستان لوٹیں سال 2010 میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ 2017 میں ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ہیمت ہیلمن ایوارڈ برائے ادب، 2005 میں المفتاح ایوارڈ برائے ادب و شاعری حاصل کیا انہوں نے مولانا رومی کی مثنوی کا فارسی سے اردو میں ترجمہ بھی کیا جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کرنے والی فہمیدہ ریاض محبوب صنف سخن نظم تھی اوران کےخیالات کو ہمیشہ غیر روایتی کہا جاتا رہا ادبی حلقوں کے علاوہ ملک کی معروف شخصیات نے بھی ان کے انتقال پراظہارافسوس کیا
1Real
4sbz
نئی دہلی 12 ڈسمبر(ایجنسی) اداکار ارجن رامپال ویب سیریز "دی فائنل کال" کے ساتھ ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھیں گے، یہ مصنف پریا کمار کی کتاب "آئی ویل گو وتھ یو" پر مبنی ہے ارجن رامپال جو ویب سیریز "دی فائنل کال" کی شوٹنگ کے سلسلے میں وادی کشمیر آئے ہوئے تھے، نے بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں کشمیری روغن جوش انتہائی پسند آیا ہے ارجن رامپال جو پہلی بار کشمیر آئے ہیں، کا کہنا تھا "میں بہت سالوں سے یہاں آنا چاہتا تھا لیکن حالات اس طرح کے تھے کہ میں نہیں آپایا میں ذی 5 پروڈکشن کی ویب سیریز دی فائنل کال کی شوٹنگ کے سلسلے میں یہاں آیا تھا" انہوں نے کہا "میں پہلی بار کشمیر آیا ہوں میں پورا انڈیا گھوما ہوں پوری دنیا دیکھ چکا ہوں، لیکن اتنی خوبصورت جگہ میں نے کہیں نہیں دیکھی ہے کشمیر واقعی قدرت کا ایک بہت بڑا تحفہ ہے ہمیں اس کا خیال رکھنا چاہیے۔ اس کو پیار دینا چاہیے" ارجن رامپال نے کشمیر میں شوٹنگ کے تجربے کے بارے میں کہا 'شوٹنگ کے سلسلے میں ہم پہلے پہلگام گئے وہاں لگا کہ یہ جگہ واقعی جنت ہے جب یہاں گلمرگ آئے تو ایک نئی جنت میں داخل ہوگئے یہ جگہ اتنی خوبصورت ہے کہ یہاں سے جانے کا من ہی نہیں کرتا' انہوں نے کہا 'فائنل کال میں میرا کردار ایک پائلٹ کا ہے فلم میں اس پائلٹ کا ایک کشمیری بچے کے ساتھ اچھا رشتہ ہے اس کی شوٹنگ یہاں ہوئی ہے'
1Real
4sbz
ممبئی (ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، بھارت میں 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر پونے سے لڑیں گی مادھوری سے پہلے بھی شوبز اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات سیاست میں اپنا نام کما چکی ہیں کرکٹر عمران خان اب پاکستان کے وزیر اعظم ہیں جبکہ ان کے بھارتی دوست نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2004 میں بی جے پی سے کیا تھا تاہم وہ جنوری 2017 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے اور اب 2019 کے انتخابات کیلئے پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ نے جون میں مادھوری ڈکشٹ سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی بی جے پی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ ’پارٹی نے لوک سبھا کے لئے مادھوری کا نام شارٹ لسٹ کیا ہے، پارٹی 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری کو امیدوار کے طور پر لانے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ہمارا خیال ہے کہ لوک سبھا کے لئے پونے کا حلقہ مادھوری کے لئے ٹھیک رہے گا‘ انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی قیادت کئی لوک سبھا نشستوں کے لئے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم نریندر مودی نے اس طرح کی حکمت عملی پر گجرات میں اس وقت عمل درآمد کیا تھا جب وہ پہلی بار وزیر اعلی بنے تھے انہوں نے بلدیاتی انتخاب کے تمام امیدواروں کو تبدیل کر دیا تھا جس سے پارٹی کو خاصا فائدہ پہنچا تھا‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ الیکشن میں نئے چہرے متعارف کرانے سے تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا جس سے اپوزیشن کو دھچکا لگا اور بی جے پی نے اکثریت حاصل کر لی تھی 51 سالہ بھارتی اداکارہ مادھوری کئی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ، دل تو پاگل ہے، ساجن اور دیوداس سر فہرست ہیں مادھوری ڈکشٹ کو پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت حاصل ہے لیکن ان کی جانب سے شدت پسند نظریات کی حامل سیاسی جماعت بی جے پی کو جوائن کیے جانے پر تعجب کا اظہار کیا جارہا ہے اور انہیں دونوں اطراف کڑی تنقید کا بھی سامنا ہے بی جے پی عالمی سطح پر اس وجہ سے بھی آج کل تنقید کی زد میں ہے کیونکہ اس نے پہلے سے بھارت کا مسخ شدہ سیکولر چہرہ مزید بگاڑ کر رکھ دیا ہے مودی سرکار کی جانب سے حال ہی میں پورے بھارت میں ایک ہزار سے زائد جگہوں کے وہ نام جو مسلمانوں کے نام پر تھے تبدیل کیے جانے کے باعث کڑی تنقید کا سامنا ہے، ایک ایسے وقت میں مادھوری جیسی اداکارہ کی جانب سے بی جے پی کو جوائن کیا جانا مداحوں کیلئے واقعی چونکا دینے والا ہے خیال رہےکہ بھارت میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات متحرک سیاست میں حصہ لے چکی ہیں جن میں شاعر جاوید اختر، اداکار انوپم کھیر، اداکارہ کرن کھیر ، نغمہ، امیتابھ بچن سمیت دیگر شامل ہیں سپورٹس کے شعبے سے نوجوت سنگھ سدھو بطور سیاستدان اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں جبکہ ان کے پاکستانی کرکٹر دوست عمران خان اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم ہیں
1Real
4sbz
ممبئی پولیس نے درست درازی کے الزامات پر بالی وڈ کے ویٹرن اداکار الوک ناتھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ الوک ناتھ کے خلاف ایک مہینہ پہلے رائٹر ونتا نندا نے شکایت درج کرائی تھی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ونتا نندا نے الوک ناتھ کے خلاف 17 اکتوبر کو شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد الوک ناتھ نے ونتا نندا پرجواباً ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچانے پر ایک روپیہ ہرجانے اور تحریری معافی مانگنے کا کیس درج کرایا تھا۔ دیگر باتوں کے علاوہ ونتا نندا نے الوک ناتھ پر 19 سال قبل ان کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا جب یہ دونوں ایک پروجیکٹ میں ساتھ کام کررہے تھے۔ الوک ناتھ نے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز پر سینے اینڈ ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن نے ریپ کے الزامات سامنے آنے پربالی وڈ فلموں میں ’آدرش بابوجی‘ کے کرداروں کے لئے مشہورالوک ناتھ کی رکنیت منسوخ کردی تھی۔ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف عالمی مہم ’می ٹو‘ سے جڑے الوک ناتھ کے خلاف مقدمہ درج کرانے والی رائٹر ونتا نندا کا کہنا ہے: ’میں انتقام نہیں لینا چاہتی تھی۔ میں اصلاح چاہتی ہوں انتقام نہیں۔ کچھ پچھتاوا کوئی احساس جرم تو ہو۔میں چاہتی ہوں کسی عورت کے ساتھ وہ نہ کریں جوآپ نے میرے ساتھ کیا۔ لیکن جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ حقائق کو جھٹلانا اور بے شرمی کا رویہ ہے۔ میں انصاف کے حصول کے لئے اپنی لڑائی آخری حد تک لے کرجاؤں گی۔‘ نندا کا یہ بھی کہنا تھا کہ می ٹو مہم نے قوم کے ضمیرکو جگانے کا کام اور بطور شہری اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے۔
1Real
4sbz
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ماں بننے کے حوالے سے غلط خبریں بنانے والوں کیخلاف پھٹ پڑیں اور کہا ہے کہ غلط خبریں پھیلا کر ماں بننے سے پہلے ہی نیا محاذ کھڑا کر دیتے ہیں جو بہت زیادہ پریشان کن بات ہے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انوشکا اور ویرات کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے باعث انہوں نے کوئی نیا پرواجیکٹ سائن نہیں کیا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشکا شرما نے ان قیاس آرائیوں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ نا جانے کیوں لوگ اس طرح کی بے بنیاد باتیں پھیلا کر اپنے آپ کو خوش اور دوسروں پریشان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آپ شادی کو تو خفیہ رکھ سکتے ہیں مگر کوئی بھی عورت نئے مہمان کی آمد کے حوالے سے خبر کو چھپا نہیں سکتی کیونکہ علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں مجھے لگتا ہے ساری اداکاروں کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا کیونکہ شادی کے بعد کچھ لوگ آپ کو ہر صورت ماں بنانے کے چکر میں رہتے ہیں، یہ صورتحال ایک لڑکی کے لیے کافی پریشان کن ہوتی ہوتی ہے
1Real
4sbz
ادے پور10 ڈسمبر(ایجنسی) ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی ہائی پروفائل شادی میں ملک و بیرون ملک سے سینکڑوں مہمان پہنچے، پری وڈنگ تقریب ادے پور میں چل رہی ہے، اس ایونٹ میں کئی انٹرنیشنل اسٹارز پرفارم کررہے ہیں مہشور انٹرنیشنل سنگرز کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، کہا جاتا ہے کہ بیونس نے ایک دن کے لیے ادے پور میں پرفارمنس کیا اور پرفارم کرنے کے لیے بیونس نے 15 کروڑ روپے لیے ہیں بیونس نے ایشا اور آنند کے سنگیت میں لائیو پرفارم کیا ہے، کہا جارہا ہے کہ وہ پیر کو واپس ہوجائیں گی، انکی ڈانس ٹیم میں قریب 60 ڈانسر شامل ہوئے
1Real
4sbz
ممبی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اور اُن کی فیملی پر لاکھوں روپے قرض واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا گیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کار شوروم کے مالک نے شلپا شیٹھی کی پوری فیملی پر مقدمہ درج کروا دیا ہے جس میں اداکارہ کی فیملی پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ 2015 میں شو روم مالک نے شلپا شیٹھی کے والد سریندرا کو کاروبار کے لئے مالی مدد کے طور پر 21 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی تھی اور جسے سود کے ساتھ 2017 تک ادا کرنی تھی رپورٹ میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ شوروم مالک کی جانب سے مختلف حصوں میں 21 لاکھ کی رقم بطور چیک اداکارہ کے والد کو دی گئی اور ان تمام لین دین کا سریندرا کی اہلیہ شلپا شیٹھی اور شمیتا شیٹھی کو باخوبی علم تھا کیوں کہ وہ لوگ بھی بزنس پارٹنر تھے تاہم رقم کی ادائیگی سے قبل ہی سریندرا کے انتقال کے بعد اُن کی فیملی سے رقم کا مطالبہ کیا گیا جسے انہوں نے دینے سے انکار کردیا شلپا شیٹھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا کبھی بھی والد کے کاروبار میں کوئی کردار نہیں رہا اور نہ ہی ہمیں کمپنی کے لین دین کا کوئی علم ہے ہم پر الزام لگانے والا شخص صرف میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے میں اس شخص کو فیملی کار کے مکینک کے طور پر جانتی ہوں واضح رہے کہ شلپا شیٹھی سمیت اُن کی فیملی کو رواں ماہ ہی سماعت کے لئے طلب کیا گیا ہے
1Real
4sbz
ممبئی (سی این این ) 20سالہ ازدواجی زندگی کے بعد ارجن رامپال اور مہر جسیہ نے علیحدگی کا اعلان کردیا بالی ووڈ میں ایک طرف شادیوں کا سیزن چل رہاہے جس دوران انوشکا، سونم اور نیہادھوپیا کی شادی ہوئی تو دوسری طرف ارجن رامپال اور جسیہ کی علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کردیا دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کردیاعلیحدہ ہونیوالی جوڑی کے تعلقات کے بارے میں کئی قسم کی افواہیں چل رہی تھیں لیکن جوڑے نے ان افواہوں کے خاتمے کیلئے خود ہی اعلان کردیا اوراس سلسلے میں مشترکہ بیان جاری کردیا بیان میں کہا گیا کہ ” محبتوں اور خوشگوار لمحات سے بھرپور 20سالہ سفر کے بعد ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہر سفر کے مختلف راستے ہوتے ہیں، ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے لیے یہ وقت ہے کہ اب سے ہمیں دومختلف منازل کی طرف چلنا چاہیے “
1Real
4sbz
ممبئی 6 ڈسمبر(ایجنسی) ہیما مالنی، پریش راول، کرن کھیر جیسے کئی بالی وڈ ستارے پہلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کا حصہ ہیں لیکن اب خبر آ رہی ہیں کہ بی جے پی 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت کو بھی اپنی طرف کرنے کی تیاری کر چکی ہے دراصل بی جے پی مادھوری دکشت کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں پونے سیٹ سے میدان میں اتارنے پر غور کر رہی ہے. نیوز ایجنسی کے مطابق ذرائع نے یہ معلومات دی ہے کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے اس سال جون میں اداکارہ سے ممبئی میں واقع انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی
1Real
4sbz
تصویر کے کاپی رائٹ EPA Image caption پرینکا اور نک جوانس کی شادی حال ہی میں ہوئی ہے ایک امریکی ویب سائٹ کے آرٹیکل میں ’دھوکے باز‘ قرار دیے جانے کے بعد انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ دی کٹ میں شائع کیے جانے والا یہ مضمون اب ہٹا لیا گیا ہے تاہم اس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ نے امریکی گلوکار نک جونس کو ’پھنسا کر ان سے شادی کی تاکہ ان کے کریئر کو سہارا مل سکے‘۔ انڈین عوام خاص کر جو پہلے اس شادی کو پسند نہیں کر رہے تھے وہ بھی پرینکا کا دفاع کرنے لگے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پرینکا کے 75 فٹ لمبے دوپٹے نے میگن مارکل کو بھی مات دے دی پرینکا چوپڑا نے نِک جونس سے شادی کر لی ہندو شدت پسند پلاٹ پر پرینکا چوپڑا کی معافی خود پرینکا چوپڑا نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس آرٹیکل پر ’ردِ عمل یا بیان‘ نہیں دینا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا ’میں اس وقت بہت خوش ہوں۔ ایسی چیزیں مجھے پریشان نہیں کر سکتیں۔‘ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مضمون نسل پرستی پر مبنی ہے۔ اس خبر نے ایک طرح سے اس جوڑے کے بارے میں حالیہ شادی کی خبروں میں ان لوگوں کے لیے پھر سے جان بھر دی ہے جن کا ان کی شادی کی تازہ ترین خبروں سے دل بھر گیا تھا۔ اب وہ سب پرینکا کا دفاع کر رہے ہیں۔ حتیٰ کہ وہ لوگ بھی جو اس شادی کو غیر ضروری طور پر شاہانہ قرار دے رہے تھے خصوصاً 75 فٹ لمبے گھونگھٹ کی وجہ سے جسے ایک ٹیم کو اٹھا کر لانا پڑا۔ اس سے پہلے پرینکا چوپڑا کے نک جونس کے ساتھ بڑھتے مراسم کی خبروں پر کئی انڈینز خوش نہیں ہوتے تھے۔ کئی لوگ یہ جانتے تک نہیں تھے کہ نک جونس کون ہیں لیکن پھر بھی انھیں سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر یا پوسٹس پسند نہیں تھیں جن میں وہ ساتھ ساتھ نظر آتے تھے۔ لیکن دی کٹ میں شائع ہونے والے مضمون نے سب کچھ بدل دیا۔ یکم دسمبر کو 36 سالہ پرینکا چوپڑا اور 26 سالہ نک جونس کی شادی کے تین دن بعد شائع ہونے والے اس آرٹیکل میں لکھا گیا ’کچھ ہے جو لوگوں کو پتا نہیں ہے یا انھوں نے اسے تسلیم کر لیا ہے کہ میرے خیال میں پرینکا چوپڑا دور جدید کی ایک ’فریبی اداکارہ‘ ہیں۔ یہ سچ ہے کہ نک جونس یکم دسمبر کو ایک دھوکہ دہی پر مبنی رشتے میں بندھ گئے ہیں۔‘ انڈینز نے فوراً ہی جوڑے کے تعلق کو دھوکہ قرار دیے جانے کو مسترد کیا اور کہا کہ آرٹیکل کے مصنف کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ نک نے یہ تعلق نہ چاہتے ہوئے قائم کیا ہے۔ انڈینز اور دیگر اشاعتی اداروں کی جانب سے مذمت کیے جانے پر اس آرٹیکل کو ’تبدیل‘ کر دیا گیا۔ اور بدھ کی شام تک یہ آرٹیکل ویب سائٹ سے ہٹا ہی دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ کہا گیا کہ یہ اشاعت ایک غلطی تھی۔ لیکن اس وقت تک نقصان ہو چکا تھا اور اس بارے میں ٹویٹس اور پوسٹس پھیلنے لگیں اور لوگوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا۔ اس متنازع آرٹیکل کو کئی انڈینز اور امریکی ویب سائٹس نے نشانہ بنایا اور اسے ’زینوفوبک‘ یعنی غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی قرار دیا۔ نیوز لانڈری میں صحافی نیشا سوسن نے سوال کیا کہ ماریا سمتھ کا تحریر کردہ یہ مضمون ’نشے میں کی گئی اشاعت‘ تھی۔ خواتین کے حقوق کی علمبردار ایک امریکی ویب سائٹ ’جیزیبل‘ میں پراچی گپتا نے اس آرٹیکل کے لب لباب کو کچھ اس طرح بیان کیا ’اس میں پرینکا چوپڑا کو شہرت کی بھوکی غیر ملکی، جس نے انڈیا میں نام کمایا اور اب امریکہ میں کامیابی پر نگاہیں جمائے ہوئے ہے اور اس کے لیے اس کی سیڑھی بھلا کون ہے؟ ایک سفید مرد۔‘ ان کا مزید کہنا تھا یہ مضمون ’سراسر نسل پرستانہ اور صنفی امتیاز پر مبنی ہے۔‘ جلد ہی بالی وڈ اور ہالی وڈ کے فنکاروں نے بھی اس مضمون کے خلاف ٹویٹ کرنا شروع کر دیں جن میں سونم کپور، پرینکا کے دیور جو جونس، گیم آف تھرونز کی اداکارہ صوفی ٹرنر شامل ہیں۔
1Real
4sbz
ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا اسٹار جوڑی نے اس موقع پر شادی کی تصاویر اورویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ویرات کوہلی نے شادی کے حسین اور خوشگوار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور لکھا ’مجھے یقین نہیں ہورہا ہماری شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو، وقت پر لگا کراڑ گیا ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنی بہترین دوست اور زندگی بھر کی ساتھی قراردیا‘ دوسری جانب انوشکا شرما نے بھی اپنی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور لکھا ’ایسا لگ رہا ہے جیسے میں جنت میں ہوں جب آپ ایک اچھے انسان سے شادی کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے آپ جنت میں ہیں‘ واضح رہے کہ ویرات کوہلی اورانوشکا شرما گزشتہ برس 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں نے اپنی شادی کی اطلاع شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پرایک ساتھ شیئر کرکے دی تھی دونوں کی شادی کی خبر سن کر جہاں تمام لوگ حیران ہوئے وہیں ان کے چاہنے والوں اور پوری بالی ووڈ انڈسٹری نے جوڑے کے لیے نیک تمناوؤں کا اظہار کیا تھا
1Real
4sbz
cnnurdu نے Wednesday، 13 June 2018 کو شائع کیا. کراچی(سی این این ) غزل گائیکی کے بے تاج باد شاہ مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑےآج چھ برس بیت گئے۔سنگیت کی دنیا میں کئی دہائیوں تک راج کرنے والے مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔ خان صاحب نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز 1952ء میں ریڈیو پاکستان کے کراچی اسٹوڈیو سے کیا اور 1957میں ریڈیو پاکستان ہی سے گائی ایک ٹھمری نشر ہونے کے بعد موسیقار حلقوں کی توجہ حاصل کی۔ مہدی حسن نے کل 440 فلموں کے لیے گانے گائے ان کے گائے ہوئے گیتوں کی تعداد 623 ہے۔ انھوں نے 366 اردو فلموں میں 541 اور 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائے۔کئی دہائی پر محیط اس سفر میں انھوں نے مجموعی طور پر پچیس ہزار سے زائد فلمی وغیرفلمی گیت، نغمے اور غزلوں میں آواز کا جادو جگا کر انھیں امر کردیا اور دنیا بھر میں بے مثال شہرت اور عزت پائی۔ مہدی حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیازاور ہلال امتیازسے نوازا گیا۔ بھارت میں انھیں سہگل ایوارڈ جبکہ حکومت نیپال نے مہدی حسن کو گورکھا دکشنا بہو کا اعزاز عطا کیا۔ مہدی حسن کا انتقال 13 جون 2012ء کو کراچی میں ہوا جہاں وہ آسودہ خاک ہیں۔
1Real
4sbz
بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ انہوں نے کئی سو مقروض کسانوں کے قرضے چکا کر انہیں مالی پریشانیوں سے نجات دلا دی ہے ان قرضوں کی مجموعی مالیت 4 کروڑ روپے سے زیادہ تھی امیتابھ نے منگل کے روز اپنے بلاگ میں لکھا کہ انہوں نے 1398 کسانوں کے دکھ اور مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان پر واجب الادا قرض چکا دیئے جس پر انہیں اطمینان کا احساس ہو رہا ہے ان تمام کسانوں کا تعلق شمالی ریاست اتر پردیش سے ہے جہاں امیتابھ پیدا ہو ئے تھے بھارت کے لاکھوں کسان قرضوں کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں گزشتہ کئی عشروں سے بھارتی کسان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ خشک سالی، زیر زمین پانی کی سطح کا گرنا، زرعی پیداوار میں کمی اور زرعی شعبے میں جدیدکاری کا فقدان ہے کسان فصلوں کی کاشت یا اپنی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے مجبوراً قرض لیتے ہیں لیکن فصلوں سے اتنی آمدنی نہیں ہوتی کہ وہ اپنے قرض چکا سکیں جس سے وہ قرضوں کے جال میں بری طرح جکڑے جاتے ہیں اور انہیں اس سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ یہ دکھائی دیتا ہے کہ خودکشی کر لیں بھارتی کسانوں میں خودکشی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سن 1955 سے اب تک تین لاکھ سے زیادہ بھارتی کسان خودکشی کر چکے ہیں امیتابھ کا شمار جن کی عمر 76 سال ہے بالی وڈ کے معروف اور پسندیدہ ترین اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے کسانوں کے وہ قرضے چکائے ہیں جو انہوں نے بھارت کے سرکاری ملکیت کے بینکوں سے لیے تھے انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ بینکوں نے مقروض کسانوں کے قرض ادا ہونے کے سرٹیفیکٹ جاری کر دیئے ہیں جس کے لیے انہوں نے 4 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگیاں کیں اپنے بلاگ میں امیتابھ نے لکھا ہے کہ وہ ذاتی طور پر کسانوں کو یہ سرٹیفیکٹ پیش کریں گے لیکن چونکہ ان کے لیے تمام 1398 کسانوں کو ممبئی میں بلانا ممکن نہیں ہے اس لیے انہوں نے 70 کسانوں کے لیے ریل گاڑی کی ایک بوگی بک کرائی ہے جن سے ملاقات کے بعد وہ بینک کے کاغذات ان کے حوالے کر دیں گے توقع ہے کہ کسانوں میں قرض ادائیگی کی دستاویزات تقسیم کرنے کی تقریب 26 نومبر کو ہو گی اس سے قبل امیتابھ ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے 350 کسانوں کے قرض ادا کر چکے ہیں پچھلے سال بھارت میں ہزاروں کسانوں نے قرضوں کی معافی اور فصل کی بہتر قیمتوں کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے تھے
1Real
4sbz
ہالی ووڈ فلموں کے ناظرین کے لیے یہ طے کرنا مشکل ہے کہ ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ سیریز کی فلموں سے اداکار جونی ڈیپ کو زیادہ شہرت ملی یا جانی ڈیپ نے اپنی اداکاری سے ان فلموں کو عروج بخشا اس کا جواب شاید ہمارے پاس بھی نہیں بس اتنا مان لیتے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم تھے، مگر اب جونی ڈیپ کا نام ان فلموں کی کاسٹ سے نکال دیا گیا ہے پچپن سالہ جونی ڈیپ ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ میں پچھلے 15 سال سے بحری قزاق جیک اسپیرو کا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے مگر اب اطلاعات ہیں کہ وہ نئی فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں کیوں کہ 'ڈزنی اسٹوڈیوز‘ اب اس سیریز کو نئے انداز سے پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے فلمی حلقوں میں اس خبر نے ایک طرح کی ہلچل مچادی ہے اور دنیا بھر کے میڈیا میں اس خبر پر تبصرے ہو رہے ہیں فلم کے مصنف اسٹورٹ بییٹی نے جونی ڈیپ کو ’ڈراپ‘ کیے جانے سے متعلق خبر کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا ہے کہ سیریز کی آنے والی فلموں پر نئے سرے سے کام شروع کیا جا رہا ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلمز نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے اور ڈیپ کی جانب سے ادا کیا گیا کردار ہی سب سے زیادہ شہرت کا سبب بنا، خود ان کے لیے بھی اور سیریز کے لیے بھی انہوں نے جونی ڈیپ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے تسلیم کیا، "میرا خیال ہے کہ جیک اسپیرو کا کردار انہی کے لیے تخلیق کیا گیا تھا یہ کردار ان کی میراث رہے گا اسٹورٹ بییٹی کے بقول، "یہ واحد کردار ہے جو جونی نے پانچ مرتبہ ادا کیا اسے دنیا بھر کے بچے ہمیشہ یاد رکھیں گے کیوں کہ بچوں کے ذہنوں میں جیک اسپیرو کا کردار امر ہوچکا ہے وہ جب بھی جیک اسپیرو کا نام سنیں گے ان کے ذہن میں جونی ڈیپ کا ہی چہرہ ابھرے گا۔"
1Real
4sbz
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر ایشیاء کی دلکش اور خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے اور انتہائی حیران کن نمبر پر آ گئی ہیں تفصیلات کے مطابق برطانوی میگزین 'ایسٹرن آئی' کی جانب سے حال ہی میں ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے گزشتہ برس جاری ہونے والی فہرست میں عالیہ بھٹ چوتھے اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر تھیں تاہم اس سال ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور چوتھے نمبر پر آ گئی ہیں ماہرہ خان کے لیے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ یا فلم تو نہیں کی، تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں اس فہرست میں پاکستان کی ایک اور اداکارہ بھی شامل ہیں جن کا نام صنم سعید ہے اور وہ اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہیں اس فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ارمینا خان 24 ویں مہوش حیات 40 ویں جب کہ اقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے والی دپیکا پڈکون ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا ہیں جبکہ اس کے علاوہ فہرست میں تیسری پوزیشن بھارتی ٹی وی اداکارہ ” نیا شرما“ نے حاصل کر لی ہے اور پانچویں شیوانگی جوشی کے پاس ہے پرکشش خواتین کی فہرست میں کترینہ کیف 9 ویں نمبر پر ہیں
1Real
4sbz
ممبئی نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانیوں سے بہت محبت کرتی ہیں اور پاکستان جانے کے لیے بے چین ہیں اداکار انیل کپور کی صاحبزادی اداکارہ سونم کپور کی پاکستانیوں سے محبت سامنے آگئی حال ہی میں انسٹاگرام کے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے سونم کپور نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے کافی دلچسپ جوابات دئیے ایک مداح کی جانب سے سونم سے سوال پوچھا گیا کیا آپ مسلمانوں سے محبت کرتی ہیں جس کے جواب میں سونم نے کہا ’’ میں تمام عقائد کے لوگوں سے پیار کرتی ہوں اور میرا مذہب بھی مجھے یہی سکھاتا ہے ایک اور پرستار نے سونم سے ان کے پاکستانی مداحوں کے حوالے سے سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنے پاکستانی فالوورز سے محبت کرتی ہیں جس پر سونم نے کہا ’’ میں پاکستان سے محبت کرتی ہوں، اور پاکستان جانے کے لیے بے چین ہوں سونم کپور کے والد انیل کپور کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں میرے آباؤاجداد کا گھر ہے مجھے جب بھی موقع ملا پاکستان ضرور جاؤں گا واضح رہے کہ سونم کپور پاکستانی اداکار فواد خان کی بہت اچھی دوست ہیں اور ان سے بے حد متاثر ہیں جب کہ فواد خان کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا سہرہ بھی سونم کے سر ہی جاتا ہے
1Real
4sbz
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی اور پاکستانی فلموں کے معروف اداکار بابر علی قتل کی دھمکیاں ملنے پر ملک چھوڑ کر امریکا چلے گئے نجی ٹی وی کے مطابق اداکار بابر علی کو نامعلوم افراد کی طرف سے نہ صرف دھمکی آمیز کالز آرہی تھیں بلکہ نامعلوم افراد نے مختلف اوقات میں ان کی گاڑی کا تعاقب بھی کیا تھا جس پر انہوں نے تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں 16 نومبر کو مقدمہ بھی درج کرایا تھا اداکاربابر علی مسلسل نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو نے پر انتہائی ذہنی اذیت اور نفسیاتی دباؤ کا شکار تھے جس کے بعد وہ دھمکیاں ملنے کے بعد پا کستا ن کو مستقل طور پر خیرباد کہہ کر امریکا چلے گئے ہیں تھانہ ڈیفنس سی میں درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق بابر علی کو نامعلوم افراد کی جانب سے ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں جان بچانے کے لیے اداکار بابر علی غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے براستہ دوحہ امریکہ روانہ گئے ہیں اداکار بابر علی کا کہنا تھا کہ دھمکیوں اور تعاقب کا سلسلہ نجی ٹی وی پر ان کا ایک ٹی وی ڈرامہ نشر ہونے کے بعد شروع ہوا انتہا پسند عناصر فنکاروں کے خلاف بھی متحرک ہیں واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر پیش کردہ ڈرامے میں حساس مذہبی مسئلے کو ٹی وی سکرین پر موضوع بنایا گیا تھا
1Real
4sbz
ممبئی بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ارباز خان سے آئیڈیل رشتے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب دینے کے لیے بالکل بھی صحیح شخص نہیں ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ ایک بہتر تعلق کسے کہتے ہیں ارباز خان نے اپنی ناکام شادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 21 سال تک اپنے ازدواجی تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے انہوں نے کہا ایک بہتر تعلق وہ ہوتا ہے جسے بہتر بنانے کے لیے روزانہ کوششیں کی جائیں لیکن کوششیں کبھی کام کرتی ہیں اور کبھی نہیں کرتیں ارباز خان اور ان کی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑا خان کی 21 سالہ شادی کا اختتام گزشتہ برس ہوا تھا تاہم اب ملائکہ نے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ اگلےسال اداکار ارجن کپور سے شادی کررہی ہیں جب کہ ارباز خان بھی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں
1Real
4sbz
اسپائڈر مین آئرن مین فانٹاسٹک فور اور ایکس مین جیسے مشہورِ زمانہ کامک کرداروں کے شریک خالق اسٹین لی 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ایک لکھاری اور ایڈیٹر کے طور پر 1960 میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انہوں مارول کامکس کے لیے ایسے کردار تخلیق کیے جنہیں آنے والی نسلیں شوق سے پڑھ رہی ہیں انہوں نے کئی ایسے نئے کردار تخلیق کیے جنہیں عام زندگی میں ایسے ہی حالات کا سامنا تھا جن کا کسی عام شخص کو ہوتا ہے ان کی بیٹی جے سی لی نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ کردار بنانے کو اپنے مداحوں کی طرف اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی سے محبت کرتے تھے اور کام سے محبت کرتے تھے ان کا خاندان اور ان کے مداح ان سے محبت کرتے تھے ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا مارول انٹرٹینمنٹ کو ڈزنی نے 2009 میں چار ارب ڈالر میں خریدا تھا تاکہ ڈزنی فلموں میں کامک کرداروں کی رینج بڑھائی جا سکے ان میں سے بیشتر کردار لی کی تخلیق تھے مارول کرداروں میں کیپٹن امریکہ کا کردار نبھانے والے کرس ایونز نے کہا کہ لی جیسا کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا انہوں نے جوانوں اور بڑی عمر کے لوگوں کو ایڈونچر طاقت دوستی اور خوشی فراہم کی
1Real
4sbz
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ اُن کو ایک ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دیکر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ریما خان نے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عروج کے دور میں ہر طرح کی کامیابیاں حاصل کیں لیکن کئی پریشانیوں کا سامنا بھی کیا حتیٰ کہ ساتھی اداکاراؤں کی وجہ سے مجھے بُرا وقت بھی دیکھنا پڑا اور کئی بار تو میری کردار کشی بھی کی گئی ریما نے بتایا کہ ایک بار میرے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی یہاں تک کہ آصف رضا میرکے ایک کمرشل کی شوٹنگ کے دوران بھی مجھے زہر دینے کی کوشش کی گئی اور زہر دینے والے کو ایک لاکھ روپے بھی دیئے گئے تھے لیکن اُس خاتون نے ایسا کرنے سے منع کردیا اس کے باوجود میں نے اس واقعے کی پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی اداکارہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کئی پروجیکٹ کرنے سے روک دیا گیا اور مختلف طرح سے میرے اسکینڈل بنائے گئے واضح رہے کہ لالی ووڈ میں طویل عرصے راج کرنے والی ریما خان شادی کے بعد امریکا منتقل ہو گئی ہیں تاہم وہ ان دنوں پاکستان آئی ہوئی ہیں
1Real
4sbz
نئی دہلی،12دسمبر(ایجنسی)مشہوراداکار انل کپور اپنی آنے والی فلم تخت کےلئے اپنا وزن بڑھائیں گے۔ فلم ساز کرن جوہر فلم تخت بنانے جارہے ہیں۔ اس فلم میں انل کپور شاہ جہاں کا کردار ادا کریں گے۔ اس کردار کےلئے وہ اپنا وزن بڑھائیں گے۔ اس کےلئے انہوں نے اگلے سلا سے ایک الگ طرح کی ڈائٹ فولو کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فلم تخت میں رنویر سنگھ،قرینہ کپور خان،عالیہ بھٹ،وکی کوشل،بھومی پیڈنیکر،جہانوی کپور اور انل کپور اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی سچی تاریخی کہانی پرمبنی ہے اور گزشتہ دنوں کرن نے خود اس بات کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم تاریخی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم کو تاریخی معیار کو توجہ میں رکھ کر بنایا جائےگا۔ کرن نے کہا ،یہ فلم سچے تاریخی واقعہ پر مبنی ہے ۔ یہ پوری طرح تاریخ میں موجود ہے اور اس لئے اسے اس طریقے سے بنانا اہم ہے جس طرح سے یہ واقعہ واقع ہوا ہے۔
1Real
4sbz
کینسر میں مبتلا ہونے والے بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ اس مرض کا ممبئی علاج بہت طویل ہے جس کے لیے صبر درکار ہے لیکن مجھ سے صبر نہیں ہورہا بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے پہلی بار بیماری سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اور پیچیدہ ہے جس کے لیے بہت صبر درکار ہے اور بد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے رشی کپور نے مزید کہا کہ مجھے پوری اُمید ہے کہ میں بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گا اور اگر خدا نے چاہا تو میں بہت جلد بھارت واپس آجاؤں گا واضح رہے کہ رشی کپور نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے کچھ دنوں کے لیے امریکا جا رہے ہیں تاہم اُن کے بیان کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے ہوئے ہیں رشی کپور کے بیان کے بعد اُن کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی شوہرکے سرطان میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر ایک آسمانی برج (برج سرطان) ہی رہ جائے گا
1Real
4sbz
ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار عرفان خان اورسونالی بیندرے کے بعد اب بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار شاہد کپور کے بارے میں بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں جب وی میٹ حیدر اور اڑتا پنجاب جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 37 سالہ اداکار شاہد کپور سے متعلق بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاہد کپور (اسٹمک کینسر) معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں اسٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں شاہد کپور فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سرجری کرانے دہلی روانہ ہوئے ہیں یہ خبر سامنے آنے کے بعد ہی ان کے کینسر کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور شاہد کے مداح تشویش کا شکار ہوگئے تاہم اداکار شاہد کپور کے گھر والوں نے انہیں کینسر ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں آخر اس خبر کی بنیاد کیا ہے اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتا ہے دوسری جانب اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں خوشگوار موسم کو انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور بالکل صحت مند ہیں
1Real
4sbz
ممبئی( شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فلم بدلہ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں اداکار فلمسا ز سجو ئے گھو ش کی تھریلر فلم بدلہ میں ایک ساتھ دکھا ئی دیں گے فلم میں امیتابھ شاہ رخ خان اور تاپسی پنو اہم کردارادا کریں گے امیتابھ ایک پولیس افسر ہوں تاپسی ورکنگ ویمن جبکہ شاہ رخ تاپسی پنو کے شوہر کا کردار ادا کریں گے یہ ہسپانوی فلم سے ماخوذ ہے شاہ رخ زیرو کی ریلیز کے بعد بدلہ کی عکس بندی شروع کریں گے واضح رہے امیتابھ اور شاہ رخ کبھی خوشی کبھی غم محبتیں کبھی الوادع نہ کہنا اور بھوت ناتھ جیسی فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں
1Real
4sbz
ممبئی بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان بھی اپنے بڑے بیٹے جنید خان کو بالی ووڈ میں ٹکٹ دلانے کے خواہشمند نظرآتے ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ایک طرف جہاں اقربا پروری کے خلاف بہت سارے فنکاراپنی آوازاٹھا چکے ہیں وہیں بہت سے فنکار اس کے حق میں برملا بولتے بھی ہیں اوراب لگتا ہے کہ کہیں نہ کہیں عامرخان بھی اقربا پروری کو پروان چڑھانے جارہے ہیں اداکارکا کہنا ہے کہ ان کا خاندان اِن کے 26 سالہ بڑے بیٹے جنید خان کے لیے بالی ووڈ میں ڈیبیوسے متعلق اچھے اسکرپٹ کا انتظارکررہا ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے میری زندگی پرمبنی فلم میں میرے کردارکو بہت بہترین اندازمیں جنید ہی ادا کرسکتا ہے عامرخان نے کہا کہ ان کا بیٹا ایک سال سے تھیٹرکررہا ہے لیکن میں اسکرین کی طاقت پریقین رکھتا ہوں جس کے لیے جنید کوبہت کچھ کرنا ہوگا ایک باپ ہونے کے ناطے میرا جنید کو یہی مشورہ ہے کہ وہ ایسی فلموں میں کام کرے جس میں واقعی کرنے والا کردارہو یہ ہی وہ قانون ہے جس پرمیں نے بھروسہ کیا اوراسی کے مطابق چلا بھی فلم میں ہیرو بننے سے زیادہ ایک جاندار کردار ادا کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے اوریہ ہی اداکاری کا مزہ بھی ہے اداکارنے مزید کہا کہ ان کے پورے کریئرمیں ان کے مداحوں نے ہمیشہ فلموں میں کیے جانے والے ان کے کرداروں کے نام سے یاد کیا اوریہ ہی مجھے اچھا بھی لگتا ہے کیونکہ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو کردار میری جانب سے ادا کیا گیا ہے وہ واقعی جاندار تھا
1Real
4sbz
لاہور بھارتی گلوکار وریندر ویرسنگھ لاہور پہنچ گئے بھارتی گلوکار پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میگھا کے مہمان ہیں گزشتہ روز میگھا نے وریندر ویر سنگھ کو واہگہ بارڈر پر خوش آمدید کہا میگھا وریندر سنگھ کیساتھ اپنی ویڈیو البم کا ٹائٹل سانگ بارڈرپار ریکارڈ کروائیں گی وریندر سنگھ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انکو لاہور آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے پاکستان کا پیار اور محبت کی باتیں ہم بھارت میں سنتے رہے ہیں جسکا ثبوت ہمیں یہاں آ کر بھی مل رہا ہے پوری دنیا کی سیر کرتے ہیں لیکن پاکستان میں آکر بہت خوشی ہو رہی ہے جو اپنا پن پاکستان آکر مل رہا ہے وہ آج تک کہیں نہیں ملا وریندر سنگھ نے کہا یہ مشہور ہے کہ جنے لاہور نہیں ویکھیا او جمیا ہی نہیں اور مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں آج پیدا ہو گیا ہوں اس موقع پر میگھا نے کہا پاکستان ماضی میں بھی بھارتی فنکاروں کی بھرپور مہمان نوازی کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے وریندر کے آنے سے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے امن کی کوششوں میں ہم سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے اب بھارت کی جانب سے بھی برف پگھل رہی ہے جو اچھی بات ہے
1Real
4sbz
مصر 3 دسمبر(ایجنسی) ایک اداکارہ کے مبینہ طور سے قابل اعتراض ڈریس پہننے کو لیکر تنازعہ ہو گیا ہے مصر کی رانیا یوسف فلم فیسٹیول میں مںی بلیک کلر کی ڈریس (جسکا کچھ حصہ ٹرانسپرنٹ) پہن کر آئی تھی جسکے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اداکارہ پر بھڑکاؤ ڈریس پہننے کے لیے عوامی طور پر فحش پھیلانے کا الزام لگا ہے الزام ثابت ہونے پر 44 سال کی اداکارہ کو 5 سال تک کی جیل کی سزا ہوسکتی ہے
1Real
4sbz
لاہور (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کو قرض کی 5 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا دہلی ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے اداکار راجپال کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا بعد ازاں انہیں تین ماہ کے لیے تہار جیل بھیج دیا گیا اداکار راجپال یادیو پر الزام ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ رادھا کی کمپنی شری نورنگ گوداویری انٹر ٹینمنٹ نے 2010 میں فلم بنانے کے لیے کمپنی سے 5 کروڑ قرض لیا تھا تاہم وہ یہ قرض چکانے میں ناکام رہے جس پر شکایت درج کرائی تھی بعد ازاں اگست 2012 میں اداکار راجپال یادیو نے گیارہ کروڑ دس لاکھ ساٹھ ہزار تین سو پچاس روپے کی رقم دینے کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا اس میں ادائیگی کی رقم کے علاوہ سود بھی شامل تھا تاہم پھر دونوں پارٹیوں کے درمیان کسی تنازع کے باعث یہ معاملہ ہائیکورٹ چلا گیا
1Real
4sbz
ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس 2 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس کے اس سیکوئل کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ البرٹ بروکس ہنی بال برس ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 7 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
1Real
4sbz
ممبئی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم منی کارنیکا کوئین آف جھانسی کی تشہیر کے لیے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں چند روز قبل بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی راجپوت تنظیم کرنی سینا نے کنگنا رناوت کی فلم منی کارنیکا کوئین آف جھانسی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں رانی لکشمی بائی کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے جس پر کنگنا رناوت نے انہیں دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کو ہراساں کرنے اور فلم پر اعتراض اٹھانے والے تمام افراد کو تباہ کردیں گی کنگنا کے بیان کے بعد کرنی سینا کا موقف سامنے آیا تھا کہ انہوں نے فلم کو لے کر کنگنا کو کوئی دھمکی دی ہی نہیں ہے بھارتی میڈیا کے مطابق کرنی سینا کے ترجمان ڈاکٹر ہیمانشو نے اس بات سے بالکل انکار کیا ہے کہ انہوں نے فلم کی مخالفت کرتے ہوئے کنگنا کو کسی قسم کی کوئی دھمکی دی ہے ہاں کنگنا کے تباہ کرنے والے بیان کے بعد اب کرنی سینا ان سے ناراض ضرور ہوگئی ہے اس صورتحال سے یہ سوال کھڑا ہو جاتا ہے کہ کہیں کنگنا نے کرنی سینا کا نام اپنی فلم کی پبلسٹی کے لیے تو استعمال نہیں کیا کرنی سینا کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فلم منی کارنیکا کے مخالف نہیں تاہم کئی لوگ اپنے فائدے کے لیےکرنی سینا کے نام کا استعمال کرتے ہیں واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی فلم منی کارنیکا کوئین آف جھانسی25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ان دنوں کنگنا اپنی فلم کی خوب زور و شور سے تشہیر میں مصروف ہیں
1Real
4sbz
ممبئی بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت نے کہا ہے کہ ان کا بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں بالی ووڈ میں بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں لیکن سنجو کی ناقابل یقین کامیابی کے باوجود تریشالا کی جانب سے فلم یا اپنے والد سے متعلق کسی قسم کا ردعمل نہیں آیا تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے والد سنجے دت سے متعلق مداحوں کی جانب سے کیے گئے سوالوں پر خاموشی توڑ دی ہے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس پر ایک مداح نے تریشالا سے سوال کیا کہ آپ کے اپنے والد سنجے دت کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں اور والدین بغیر رہنا کیسا لگتا ہے جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد سنجے دت کے ساتھ ایسے ہی تعلقات ہیں جیسے ایک بیٹی کے اپنے والد کے ساتھ ہوتے ہیں اورمجھے والدین کے ساتھ رہنے کا کوئی احساس نہیں ہے کیوں کہ میں کبھی ان کے ساتھ نہیں رہی میں بچپن سے ہی اپنے نانا اور نانی کے ساتھ رہی ہوں ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ اپنے والد جیسی ہیں یا والدہ انہوں نے جواب دیا کہ میرا غصہ اور رویہ اپنے والد جیسا ہے جب کہ نرم دلی اور محبت بھرا برتاؤ والدہ کی طرح ہے ایک اور مداح نے سوال پوچھا کہ اگر بالی ووڈ سے آپ کو ایک اچھی فلم کی آفر آئے تو آپ کا کیا جواب ہوگا تریشالا نے کہا شکریہ میرا بالی ووڈ انڈسٹری میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے واضح رہے سنجے دت کی پہلی شادی ریچا شرما سے ہوئی جن سے ان کی ایک ہی بیٹی تریشالا دت ہیں اور ان کی دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں جب کہ ان کی تیسری بیوی منیاتا دت سے انہیں ایک بیٹا شاہران دت اور بیٹی اقرا دت ہیں
1Real
4sbz
ملتان (شوبز ڈیسک) امریکا کی مقبول ترین فیشن ماڈل جی جی حدید کا کہنا ہے کہ وہ جتنی ڈچ ہیں اتنی ہی فلسطینی ہیں جی جی حدید نے حال ہی میں سڈنی میں ہونے والی ایک تقریب میں خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے لوگوں نے مجھے کہا کہ میں عربی نہیں ہوں اس لیے مجھے عرب خواتین کی نمائندگی نہیں کرنی چاہئے لیکن میں آدھی فلسطینی ہوں جی جی حدید نے کہا میں اتنی ہی فلسطینی ہوں جتنی کہ ڈچ ہوں حالانکہ میرے بالوں کا رنگ سنہری ہے لیکن اس کے باوجود مجھے اپنے آباؤ اجداد کی تہذیب کا خیال ہے اور میں اس کی عزت کرتی ہوں جی جی حدید نے دوران تقریب اپنے بوائے فرینڈ زین ملک کے بارے میں کہا زین ملک آدھا پاکستانی ہے اور آدھا انگریز مجھے لگتا ہے جو لوگ دو تہذیبوں سے تعلق رکھتے ہیں دراصل وہ دو دنیاؤں کے لوگ ہوتے ہیں جو دونوں دنیاؤں کے درمیان ایک پْل کا کام کرتے ہیں
1Real
4sbz
ممبئی بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اور بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما کی کامیاب ازواجی زندگی کا راز بتا دیا بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں اور اہلیہ انوشکا ہمیشہ عام سے کام کرتے ہیں اور ہمیشہ ہی عام لوگوں کی طرح چہل قدمی کرنے کہیں بھی چلے جاتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کو وقت دے سکیں ویرات کوہلی نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ رات ہی ہم لوگ اچانک ساحل کنارے چلے گئے جہاں چودھویں کا چاند ایک خوبصورت منظر پیش کررہا تھا ہم دونوں بس اُس جگہ ایک بینچ پر بیٹھ کر لطف اندوز ہوئے درحقیقت یہ سب عام سی چیزیں ہیں جس سے ہمیں خوشی ملتی ہے اور کامیاب ازواجی زندگی کی اصل وجہ بھی یہ سادگی ہے یاد رہے کہ ایک سال قبل رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اور کرکٹ کی دنیا سے وابستہ انوشکا اور ویرات کی جوڑی کا شمار بھارت کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے دونوں ہی فنکار اپنی اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے فراغت ملتے ہی اکثر کہیں نہ کہیں سیر سپاٹے کرتے نظر آتے ہیں ان دنوں یہ جوڑی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں موجود ہے
1Real
4sbz
ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا بھلے ہی فوبز کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی اداکاراو¿ں میں دپیکا پڈوکون سے پیچھے رہ گئیں ہوں، تاہم انہوں نے ایک اور اہم فہرست میں صرف دپیکا کو ہی نہیں بلکہ تمام بولی وڈ اداکاراو¿ں کو پیچھے چھوڑ دیا۔فوربز کی ایک اور دنیا کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست سامنے ا?ئی ہے، جس میں بولی وڈ کی واحد اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام شامل کیا گیا ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ انہیں فوربز کی اس اہم ترین فہرست میں کئی طاقتور خواتین کے ہمراہ شامل کیا گیا، جس کے لیے انہوں نے فوربز کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ آج کل پریانکا چوپڑا اپنی شادی میں خاصی مصروف تھیں، تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ واپس کام کی شروعات کررہی ہیں۔پریانکا چوپڑا کی شادی امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کے ہمراہ یکم اور دوئم دسمبر کو ہوئی۔شادی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر بھی پوسٹ کی، جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کے فوری بعد اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر نام تبدیل کرتے ہوئے اب خود کو ’پریانکا چوپڑا جونس‘ کا نام دے دیا ہے۔فلموں کے حوالے سے بات کی جائے تو پریانکا اس وقت اپنی فلم ’دی اسکائے از پنک‘ کی تشہیر کا ا?غاز کریں گی، جس میں ان کے ہمراہ فرحان اختر اور زائرہ وسیم کام کرتے نظر آئیں گے۔
1Real
4sbz
معروف ماڈل صرف 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئی معروف ماڈل صرف 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئی نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی معروف ماڈل جائیل سٹراس 34سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جائیل سٹراس چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں جو چوتھی سٹیج پر پہنچ کر ناقابل علاج ہو چکا تھا۔ وہ ہسپتال میں گزشتہ کئی روز سے بے ہوش پڑی تھیںاور آج صبح 11بجے دم توڑ گئیں۔22سال کی عمر میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی جائیل سٹراس کی زندگی اس وقت تباہی کے راستے پر چل نکلی جب وہ منشیات کی لت میں پڑ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق نشے کی وجہ سے ان کی صحت اور مالی حالت دونوں تباہ ہو گئیں، حتیٰ کہ وہ بے گھر ہو گئی۔2012ءمیں جائیل کی زندگی نے ایک اور موڑ لیا جب اس نے امریکی ٹی وی شو ’ڈاکٹر فل‘ میں شرکت کی۔ شو میں جائیل کی فیملی کی طرف سے بتایا گیا کہ وہ گزشتہ 6سال سے منشیات کی عادی ہے اور اب میتھ اس قدر استعمال کر رہی ہے کہ وہ موت کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس شو کے بعد جائیل نے منشیات سے چھٹکارا پانے کے لیے آسٹن میں ایک نشہ چھڑوانے والے سنٹر میں جانے لگی اور بالآخر منشیات سے نجات پانے میں کامیاب ہو گئی۔ رواں سال 2اکتوبر کو اس میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی جو تشخیص کے وقت تک چوتھی سٹیج پر پہنچ چکا تھا۔ مزید : تفریح
1Real
4sbz
دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) جیتنے والی پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے ایک اور عالمی اعزاز ’دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ‘ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں امریکہ کے شہر نیویارک کی ’دی تالبرگ فاؤنڈیشن‘ نے منفرد موضوعات کا انتخاب کرنے کی بھرپور صلاحیت کے اعتراف کے طور پر دیا ہے۔ ایوارڈ ملنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے شرمین کا کہنا ہے کہ "میں ایوارڈ لینے پر بہت خوش ہوں۔ مجھے ایک ایسے وقت پر یہ ایوارڈ ملا ہے جب معاشرے کو آئینہ دکھانے کی بھاری قیمت چکانے کی خبریں عام ہیں۔ اپنے ساتھیوں کو محض سچ بولنے پر دنیا بھر میں قید و بند کی صعوبتیں سہتے اور قتل ہوتا دیکھنے کے ساتھ، ہمیں ثابت قدم رہنے کی ہمت رکھنے کی ضرورت ہے۔" شرمین کو ان کی دو دستاویزی فلموں ’سیونگ فیس‘ اور ’اے گرل ان دی ریور‘ کے لیے آسکر ایوارڈز دیے جاچکے ہیں۔ وہ نصف درجن ایمی ایوارڈز بھی کر چکی ہیں جب کہ انہیں پاکستان میں ہلالِ امتیاز سے بھی نواز جا چکا ہے۔
1Real
4sbz
شیئر کریں: لندن: برطانوی جریدے کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں ماہرہ خان ایشیاء کی چوتھی پُر کشش خاتون قرار ، ایشیا کی 50 پرکشش خواتین میں ماہرہ خان کا لسٹ میں چوتھا نمبر ہے۔حتمی فہرست جمعہ کو جاری کی جائیگی۔ ایشیا کی پچاس پر کشش خواتین کی فہرست جاری، ماہرہ خان اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔ ہفتہ وار شوبز میگزین "ایسٹرن آئی" سال 2018ء کی فہرست میں مسلسل چوتھی بار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ایک اور پاکستانی اداکارہ "صنم سعید"کا فہرست میں انیسواں نمبر ہے۔ ایشیا کی پُر کشش خواتین میں پہلا نمبر بھارتی اداکارہ دپیکا پاڈوکون کا ہے۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب پریانکا چوپڑا اور نِیا شرما براجمان ہیں جبکہ پانچواں نمبر شیوانجی جوشی کا آتا ہے۔ ماہرہ خان کے لیے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ یا فلم تو نہیں کی، تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں۔ اس فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں جب کہ اقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ یہ جریدہ ہر سال ایشیاء سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتا ہے۔
1Real
4sbz
ممبئی(شوبزڈ یسک) بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمندرا نے اپنی 83ویں سالگرہ اہلیہ اوربیٹی کے ساتھ منا ئی اس موقع پر اداکارہ ہیما مالنی نے انھیں لازوال پیار قرار دیا ہے۔اداکارہ نے ٹو یٹر پر انہیںسالگرہ کی مبارکبا د دی، انھوں نے مداحوں کی جانب سے تمناﺅں پر ان کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے اپنی اور اداکار دھرمندرا کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ لیجنڈ اداکار8 دسمبر1935ءکو پنجا ب میں پیدا ہو ئے۔
1Real
4sbz
لاہور (ویب ڈیسک ) جنید جمشید — پاکستان کی وہ معروف شخصیت، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو گلوکاری سے تھا لیکن بعد ازاں مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کردی۔انہوں نے اپنے گلوکاری کے کیریئر میں وہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی، جو بہت ہی کم لوگوں کے نصیب میں آتی ہے، پاکستان کے بہترین پاپ سنگر ہونے کے باوجود انہوں نے گلوکاری اور موسیقی کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔تاہم انہوں نے اپنی آواز کو ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں اپنی نعتوں کے ذریعے زندہ رکھا، چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے-661 کے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس میں جنید جمشید بھی سوار اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔جنید جمشید کی خوبصورت نعتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے مداح انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔جنید جمشید بہت سے لوگوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت تھے، انہوں نے نعتوں کے ساتھ ساتھ کئی دینی پروگرام اور ایونٹس میں بھی شرکت کی، اپنی زندگی کے آخری سفر میں بھی وہ اسلام کی تبلیغ پر موجود تھے۔
1Real
4sbz
بنیادی حقائق علم نجوم میں دائرۃ البروج کے210سے 240درجات پر مشمل حصہ، برج عقرب (Scorpio) کہلاتا ہے۔ فطری ترتیب کے لحاظ سے یہ آٹھواں برج ہے۔ شمس تقریباً 24اکتوبر سے 22نومبر تک اس برج میں گردش کرتا ہے۔ علم نجوم میں اسے نسلی ارتقا، تخلیقی صلاحیت اور شراکتی مفادات سے منسوب کیا گیا ہے۔ آبی تکون (سرطان، عقرب اور حوت) کا یہ دوسرا برج ہے اور اپنی ماہیت میں ثبات و ٹھہراؤ رکھتا ہے۔ یہ لاشعوری طورپر صوفی، عارف اور روحانیت سے جبکہ شعوری طو رپر تحقیق، تفتیش اور چھان بین سے وابستہ ہے۔ دائرۃ البروج میں علامتی نشان بچھو، عنصر پانی، جنس مؤنث اور حاکم سیارہ مریخ اور پلوٹوہیں۔ شاہ رُخ خان شاہ رُخ خان 1965ء میں ماہ ِ نومبر کی دوسری تاریخ کو پیدا ہوئے، اس لیے ان کا برج عقرب ہے۔ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بلند مقام پر پہنچنے کے لیے ان کی جدوجہد، مقصدکے ساتھ سچائی اور خود اعتمادی، یہ وہ خصوصیات ہیں جو انھیں اپنے حاکم سیاروں مریخ اور پلوٹو سے ملی ہیں۔ یہ خصوصیات کا وہ نایاب ملاپ ہے، جن کی بدولت عقرب افراد ناممکن کو ممکن اور ناقابل تسخیر کو بھی فتح کرلیتے ہیں۔ ایک سچے عقرب کی طرح شاہ رُخ خان اپنے خاندان، بیوی گوری اور تین بچوں سے انتہائی مخلص ہیں اور ان کے لیے کوئی بھی قربانی دے سکتے ہیں۔ ہرچندکہ شاہ رُخ خان کسی فلمی خاندان سے تعلق نہیں رکھتے، تاہم انھوں نے اپنے لیے فلمی ہیرو بننے کا ایک غیرروایتی خواب دیکھا اور اپنی خداداد صلاحیتوں، نہ ختم ہونے والی توانائی اور انتھک محنت کے ذریعے اسے شاندار ترین انداز میں شرمندہ تعبیر بھی کیا۔ عمومی خصوصیات تنقید جن کا کچھ نہ بگاڑ سکے اور تعریف جن کو نہ چلا سکے، ایسے لوگوں کا برج عقرب سے تعلق ہوتا ہے ۔ انہیں اس بات کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی کہ لوگ انہیں ان کی اچھائیاں یا بُرائیاں بتائیں ۔عقرب کے حامل افراد کے اندر کچھ بھی چل رہا ہو مگر اس کے اثرات ان کے چہرے پر کبھی دکھائی نہیں دیں گے ۔ عقرب برج والوں کی ارتکاز کرنے کی طاقت دوسرے تمام لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے ۔یہ لوگ جب کسی بات کا فیصلہ کر لیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کو اس سے نہیں ہٹا سکتی ۔ ان کی شخصیت جذبات اور ذمہ داری کا حسین امتزاج ہوتی ہے ۔ برج عقرب کے حامل لوگوں کی صحبت سے کبھی کوئی شخص بور نہیں ہو سکتا کیونکہ ان کی شخصیت ہر فرد کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور پھر دور نہیں جانے دیتی ۔ برج عقرب کے حامل لوگ انتہا درجے کے وفادار ہوتے ہیں ۔وہ اگر ایک بار کسی سے ساتھ نبھانے کا وعدہ کر لیں تو کبھی اس وعدے سے پیچھے نہیں ہٹتے ۔ ایشوریہ رائے بچن سابقہ مس ورلڈ ،بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن یکم نومبر1973ء کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہربنگلورو میں پیدا ہوئیں۔ 1994ء میں 21سال کی عمر میں وہ بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پرپہنچیں۔ مانی رتنم کی تامل فلمIruvar سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ایشوریا نے بالی ووڈ میں قدم 1997ء میں فلم’’اور پیار ہوگیا‘‘سے رکھا تاہم بالی ووڈ میں انہیں بڑی کامیابی فلم’ہم دل دے چکے صنم‘سے ملی، اسی سال ایشوریہ کی ایک اور فلم ’تال‘ بھی ریلیز ہوئی۔ دو بڑی فلموں کی یکے بعد دیگرے کامیابی اور ان کے مضبوط کرداروں میں زبردست اداکاری کا مظاہرہ کرنے کے بعدایشوریہ رائے بالی ووڈ کی بڑی اداکاراؤں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ ایشوریا رائے 2007ء میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اداکاربیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اورنومبر2011ء میں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں۔
1Real
4sbz
بالی وڈ انڈسٹری دنیا بھر میں اپنے پر پھیلائے ہوئے ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی ہندی بولنے اور سمجھنے والے لوگ موجود ہیں، وہاں بھارتی فلمیں دیکھی اور پسند کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ میں پیسے کی ریل پیل ہے اور معمولی سے معمولی فلموں پر بھی بڑی بڑی رقمیں خرچ کی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بالی وڈ انڈسٹری بہت سے ایسے ممالک میں بھی اپنی فلموں کے لیے نئی مارکیٹ تلاش کر رہی ہے جہاں نہ تو ہندی بولی اور سمجھی جاتی ہے اور نہ ہی کبھی اس سے پہلے بالی وڈ فلمیں وہاں دکھائی گئیں۔ اس کی سب سے بڑی مثال چین ہے جہاں گزشتہ سال پہلی مرتبہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ چینی زبان کے سب ٹائٹلز کے ساتھ دکھائی گئی۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح چین میں بھی فلم نے کروڑوں کا بزنس کیا۔ اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے ’دنگل‘ کے بعد ’سیکریٹ سپر اسٹار‘، ’باہو بلی‘ اور سلمان خان کی ’سلطان‘ جیسی بڑے بجٹ کی کئی فلموں نے بھی چین کا رخ کیا اور زبردست بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اور اب باری پاکستان کی ہے۔ پاکستانی سنیما نے طویل سنہری دور کے بعد کئی عشروں بعد نیا جنم لیا ہے۔ ملک میں سنیما انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کا بھی ظہور ہوا ہے اور چونکہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی ہیں اس لیے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری خاص کر فلمیں وہاں نئی مارکیٹ کی تلاش میں ہیں۔ گو کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ بالی ووڈ فلموں کی موجودگی میں پاکستانی فلموں کے لیے کامیابی کی راہیں کس حد تک کھلتی ہیں، لیکن اتنا ضرور ہے کہ جہاں پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی راہداری، توانائی اور ریلوے جیسے منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، وہیں یہ بھی خارج از امکان نہیں کہ کسی روز چین کی جانب سے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بھی سرمایہ کاری کا اعلان ہوجائے۔ علی ظفر کے بقول ایسی صورت میں مشترکہ فلم سازی کا سب سے بڑا فائدہ پاکستان کو ہی ہوگا۔ یہاں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ چین دنیا کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے اور اگر یہاں پاکستانی فلموں نے بزنس کرنا شروع کیا تو بالی وڈ فلموں کی طرح پاکستان فلمی انڈسٹری میں بھی پیسے کی ریل پیل ہوسکتی ہے اور کچھ بعید نہیں کہ ملکی فلمیں بھی چند روز میں ہی کروڑوں روپے کا بزنس کرنے لگیں۔ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر ان دنوں اسی مقصد کے تحت چین میں موجود ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی ایک کمرشل فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کو بھی پہلی مرتبہ ’سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں نمائش کا موقع ملا ہے۔ ’طیفا ان ٹربل‘ جیو فلمز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور لائٹ اینگلز کی مشترکہ پیشکش ہے۔ اور 'جیو فلمز' کے محمد ناصر کے بقول یہ 'سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ محمد ناصر نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ یہ فیسٹیول چین کے شہر فوزوہو میں جاری ہے۔ علی ظفر ’طیفا ان ٹربل‘ کے پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ معاون مصنف بھی ہیں اور ان دنوں فیسٹیول کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک ہیں۔ اس کانفرنس کے دوران علی ظفر نے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات کو سینما اور فلم کے ذریعے مزید وسعت دینے کی حمایت کی اور پاکستانی فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں چینی فلم انڈسٹری کے ذمہ داران کو آگاہ کیا۔ کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ بھارت، ترکی، کینیڈا، جنوبی افریقہ، مصر، تیونس، کروشیا، سربیا، ملائیشیا اور جارجیا کے وفود نے بھی شرکت کی۔ چین کے علاوہ سعودی عرب بھی پاکستانی فلموں کی ایک نئی اور بڑی مارکیٹ ہوسکتا ہے۔ سعودی عرب میں نئے نئے سنیما ہالز کھل رہے ہیں اور اس شعبے میں اصلاحات کے بعد غیر ملکی فلم ساز اداروں نے بھاری سرمایہ کاری کے معاہدے کیے ہیں۔ سعودی سنیما انڈسٹری میں پاکستانی فلموں کو متعارف کرانے میں چینی مارکیٹ کے مقابلے میں نصف سے بھی کم محنت لگے گی کیوں کہ یہاں اردو بولنے اور سمجھنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ ملکی فلموں کے لیے دوسری آسانی یہ بھی ہوگی کہ خلیجی ملکوں میں سن 70 کی دہائی سے پاکستانی ڈراموں کی مانگ رہی ہے اور بہتر مارکیٹنگ سے فلموں کے لیے بھی میدان ہموار کیا جاسکتا ہے۔
1Real
4sbz
شیئر کریں: مائیکل جیکسن کے پاکستانی مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کے مبینہ بیٹے برانڈن ہاورڈ جلد پاکستان آئیں گے اور کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔جدید موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن 2009 میں اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئے لیکن ان کے نغمے اور دھنیں اب بھی لہو گرماتی ہیں اور پوپ موسیقی کے دلدادہ افراد کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ہیں۔مائیکل جیکسن کے انتقال کے بعد 2014 وہ سال ہے جس نے مائیکل جیکسن کے مداحوں میں نئی زندگی پھونک دی تھی، اِس سال ایک نوجوان نے سب کو مبہوت کر کے رکھ دیا تھا، یہ نوجوان شکل، اندازِ گفتگو اور حتی کے چلنے پھرنے کے انداز سے بھی مائیکل جیکسن لگتا ہے۔ برانڈن ہاورڈ کو مائیکل جیکسن سے مماثلت کی وجہ سے عالمی میڈیا میں بھرپور کوریج ملی، مداحوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے مائیکل جیکسن لائیو پرفارم کررہے ہوں۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہاورڈ کے ہر گانے کو مقبولیت اور ہر دھن کو بے پناہ پذیرائی ملنے لگی۔دنیا بھر میں کامیاب کنسرٹ کے بعد حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ہاورڈ نے پاکستان آنے کی خوشخبری سنائی ہے، مائیکل جیکسن کی شبہیہ اور مبینہ بیٹے پاکستان آرہے ہیں اور اب پاکستانی مداح بھی مائیکل جیکسن کے پرتو کو لائیو پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔ برانڈن ہاورڈ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ ساز پروڈیوسر ہیں جو اپنے گانے بھی خود لکھتے ہیں۔ ان کا البم ان مائی ورڈز نے بھرپور کامیابی سمیٹی اور 2006 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ 2007 میں فیس آف نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا اور ہاورڈ کے نغمے ڈونٹ سے یو لو می نے 2016 میں تہلکہ مچا دیا تھا۔
1Real
4sbz
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 11 دسمبر2018ء) پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ٹریلر آنے سے پہلے ہی دھوم مچا دی تفصیلات کے مطابق معروف ہدایت کار بلال لاشاری کی اس میگا بجٹ فلم میں فواد خان حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان جیسے سپر اسٹار جلوہ گر ہونگے دی لیجنڈ آف مولا جٹ پہلی ساؤتھ ایشین فلم ہوگی جو مقامی سینماؤں کے ساتھ بیک وقت چین میں بھی ریلیز کی جائے گی دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی انڈسٹری کی مہنگی ترین فلم ہے جو 2019 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی واضح رہے کہ یہ اعزاز بالی وٴْڈ کے خان بھی اپنے نام نہیں کرسکے تھے ہندوستان کی کامیاب ترین فلمز دنگل اور باہو بلی بھی اپنی ریلیز کے کچھ عرصے بعد چین میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں البتہ ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ لوکل سرکٹ کے ساتھ بیک وقت چین میں ریلیز ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے جارہی ہے فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے فلم کی ایڈیٹنگ کے مراحل سی گزررہی ہے ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا
1Real
4sbz
شیئر کریں: لاہور(نمائندہ سپورٹس) بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھارت واپس چلی گئیں ، انہیں منیزہ ہاشمی اور دیگر منتظمین نے واہگہ بارڈر پر الوداع کیاہے۔شبانہ اعظمی 15 نومبر کو فیض فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنے شوہر جاوید اختر کے ہمراہ بھارت سے پاکستان آئی اورالحمرا ء میں ہونیوالے فیض فیسٹیول میں شر یک ہوئیں ۔ بھارتی شاعر اورسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ پاک و ہند میں ہر شخص گلوکار ہے اور یہاں گیت سننے کا رجحان ہے تاہم ہم لوگ مغرب کی اندھا دھند نقل کرتے ہیں۔اردو زبان انتہائی مشکل ہے، 12 سال کی عمر میں اچھی شاعری کی سمجھ آچکی تھی، اس کے باوجود کافی برس تک شعر کہنے کی ہمت نہ ہوئی۔لاہور میں فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ شاعر کو کبھی کبھی کڑوی بات بھی کہنی چاہئے، اشعار سے لوگوں کے ایمان بدل جاتے ہیں، اس پر مجھے اعتراض ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں ہر شخص گلوکار ہے اور یہاں گیت سننے کا رجحان ہے جبکہ مغرب میں میوزک سننے کے لئے نہیں بلکہ ڈانس کیلئے بنایا جاتا ہے تاہم ہم لوگ مغرب کی اندھا دھند نقل کرتے ہیں۔ شعلے ایک ایسی فلم تھی جس کے تمام کردار آج بھی مقبول ہیں۔بھارتی نغمہ نگار نے دوران تقریب دوبارہ فلم اسکرپٹ لکھنے کی خبر سنائی جبکہ ان کی کتاب ترکش منٹوں میں فروخت ہوگئی، جاوید اختر بھارت سے 65 کتابیں لائے تھے ۔ جاوید اختر آج بھارت واپس جائیں گے ۔
1Real
4sbz
نیو یارک(ویب ڈیسک)امریکی کامیڈین ایلن ڈی جنیرز اپنی مزاحیہ شو ’دی ایلن شو‘ کے ساتھ طویل عرصے سے مداحوں کو محظوظ کررہی ہیں تاہم اب انہوں نے واپسی اس اسٹیج پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے جہاں سے وہ اپنے کیریئر میں آگے بڑھی تھیں۔ایلن 15 سالوں بعد اسٹینڈپ کامیڈی میں واپسی کرنے کے ساتھ لوگوں کو ہنسانے کے لیے تیار ہیں۔کامیڈین اور ٹی وی میزبان نیٹفلکس پر ریلیٹیبل نامی شو پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں جہاں وہ ہر اس چیز کے حوالے سے بات کریں گی جو ان سے جڑی ہوئی ہے۔اس شو کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ ’وہ خاتون جن سے ہم سب پیار کرتے ہیں وہیں واپسی کررہی ہیں جہاں سے انہوں نے ا?غاز کیا تھا‘۔ایلن 15 سالوں سے اسٹیج پر پرفارم کرتے نظر نہیں آئیں۔اسٹینڈ اپ کامیڈی شو میں ایلن 1980 میں اپنے کیریئر کے آغاز سے اب تک کے سفر پر بات کریں گی۔اس دوران انہوں نے کیا مسائل دیکھے اور انہیں کس طرح مقبولیت ملی۔ایلن نے 1980 میں اپنے کیریئر کا ا?غاز ایک ٹی وی شو سے کیا، ان کا ا?خری کامیڈی شو 2003 میں سامنے ا?یا تھا، جس کے بعد انہوں نے دی ایلن شو کا آغاز کیا۔’ریلیٹیبل‘ رواں ماہ 18 تاریخ سے نیٹفلکس پر نشر ہوگا۔
1Real
4sbz
پاکستان اور بھارتی سرحدوں پر کشیدگی ہو، وہاں جھڑپیں جاری ہوں یا تعلقات پیچیدگی کا شکار ہوں۔۔ تمام غیر موافق حالات اور اونچ نیچ کے باوجود پاکستان، بھارتی فلموں اور ڈراموں کی دلکش مارکیٹ ہے۔ ملک بھر میں بھارتی فلموں کا بزنس کامیابی سے جاری ہے اور کوئی مہینہ یا ہفتہ ایسا نہیں جاتا جب کوئی نہ کوئی بھارتی فلم اچھا بزنس نہ کرتی ہو۔ اس کی ایک تازہ مثال گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ ہے۔ ’سوئی دھاگہ‘ بھارت کی کامیاب ترین فلم ساز کمپنیز میں سے ایک ’یش راج فلمز‘ کی نئی پیشکش ہے جو بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ریلیز ہوئی اور گزشتہ ہفتے اچھا بزنس کرنے والی فلموں میں سرِ فہرست رہی۔ پاکستانی کمپنی ’ڈسٹری بیوشن کلب‘ کی عہدیدار سدرا احمد نے وی او کو بتایا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز آٹھ کروڑ، دوسرے روز 12 کروڑ جب کہ تیسرے روز پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ یہ رقم مجموعی طور پر 36 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ورون دھون اور انوشکا شرما سرِ فہرست ہیں جب کہ باقی کاسٹ میں زیادہ تر غیر معروف فنکار ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا ہیں۔ سدرا کا کہنا تھا نان کمرشل موضوع ہونے کے باوجود فلم نے پہلے ویک اینڈ پر شاندار بزنس کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ فلم نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں انتہائی شاندار اوپننگ لی ہے۔ فلم لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے 60 سے زائد سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ ادھر پاکستان میں حالیہ برسوں میں بننے والی ایک درجن سے زائد فلمیں ایسی ہیں جو تیار ہونے کے باوجود ریلیز نہیں ہوسکی ہیں۔ ان میں سید نور کی تین فلمیں جب کہ دانش تیمور، احسن خان، معمر رانا اور سنگیتا کی کئی فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ بھارت کی مصالحہ فلموں کے سامنے مقامی فلموں کے ناکام ہوجانے یا خاطر خواہ بزنس نہ کر پانے کا خوف ہے۔ سید نور کی پچھلے سال ناکام ہونے والی فلم ’چین آئے نہ‘ کے بعد سے سید نور کو ان دیکھے خدشات لاحق ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ تین فلمیں تیار ہونے کے باوجود انہیں ریلیز نہیں کر رہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انہیں کسی مناسب وقت کا انتظار ہو۔ ہدایت کار امین اقبال کی فلم ’رہبرا‘ کی ریلیز کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔ شعیب منصور پاکستانی فلم انڈسٹری اور ڈراموں کا بڑا نام ہیں لیکن پچھلے سال ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’وجود‘ کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ بھی فلم یونٹ والوں کے حوصلے پست کردینے کے لیے کافی ہے۔ دانش تیمور اور ہدایت کارہ سنگیتا بیگم کی فلم ’تم ہی ہو‘ بھی تاحال ڈبوں میں بند پڑی ہے۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے شو بزنس کے سینئر صحافی اختر علی اختر کا کہنا تھا کہ ایک فلم کی ناکامی اور دوسری فلم کی ریلیز میں تعطل سے بڑی بڑی فلمی شخصیات کے مستقبل پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ان کے بقول معمر رانا فلم انڈسٹری کا پرانا اور کامیاب نام ہے لیکن ان کی بھی ایک فلم ’بھائی وانٹڈ‘ تکمیل کے باوجود تاخیر کا شکار ہے۔ یہی حال ہدایت کار بلال لاشاری کی ’مولا جٹ‘ کا ہے جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے لیکن ریلیز کی تاریخ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اس دوران کچھ فلمیں انتہائی کامیاب بھی رہیں جیسے نامعلوم افراد، پنجاب نہیں جاؤں گی، ایکٹر ان لا اور جوانی پھر نہیں آنی وغیرہ۔ کچھ فلموں نے اوسط درجے کا بزنس بھی کیا جس کی بنیاد پر انہیں فلاپ نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن ان فلموں کی کامیابی کے درمیان کئی کئی برسوں کا فرق ہے۔ مقامی فلم انڈسٹری کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور بھارتی فلموں پر انحصار کو کم کرنے کے لیے مقامی فلموں کی مسلسل کامیابی لازمی ہے۔ فلمی حلقوں کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کو اس منزل تک پہنچنے میں ابھی بھی کئی سال یا ممکن ہے عشرے درکار ہوں گے۔
1Real
4sbz
آج کل پاکستانی چینلز پر چلنے والے اشتہارات میں نوازالدین صدیقی کی بے ساختہ اور نیچر ل اداکاری کے سبھی دیوانے ہیں۔ بھلا کیوں نہ ہوں، نوازالدین ٹی وی اسکرین پر سامنے ہواور آپ اسے نظر انداز کریں، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ گینگ آف واسع پور کا انڈر ورلڈ ٹائیکون ہو یا بجرنگی بھائی جان کا نواب رپورٹر،فلم ’’ مام ‘‘ کا جاسوس ہو یا پھربطور منٹو، نواز الدین صدیقی ہر کردار ایسے کرتا ہے کہ اسکرپٹ کا سر بھی فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔ نوازالدین معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی اپنی نئی فلم کے حوالے سے ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں انھوں نے منٹو کا مرکزی کردار کیا ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی فلم بینوں نے اس کے ٹریلر اور ڈائیلاگ پروموز کو بے حد سراہا۔ فلم ’منٹو‘ کو رواں سال ’کانز فلم فیسٹول‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا، جہاں فلم کو بے حد پسند کیا گیا۔ اس فلم کے لیے نواز الدین کے معاوضے نے سب کو حیران کردیا ہے۔ فلم ’منٹو‘ کی ہدایت کارہ نندتا داس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فلم ’منٹو‘ کے لیے رشی کپور اور جاوید اختر نے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا ہے جبکہ فلم میں سعادت حسن منٹو بننے والے نواز الدین صدیقی نے اس کردار کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے نواز الدین ہندوؤں کے ایک تہوار کے دوران روایتی رام لیلا میں اسٹیج پر رامائن کا کردار ادا کرنے والے تھے لیکن بعض ہندو تنظیموں نے یہ کردار ادا کرنے سے انھیں روک دیا تھا کہ یہ کردار مسلمان ادا نہیں کر سکتے۔ بالی ووڈ اداکار نے اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک جتنے کردار ادا کیے ہیں، وہ مداحوں کو بے حد پسند آئے ہیں۔ ان کا شمار تینوں ’خان‘ کے ساتھ کام کرنے والے چند بالی ووڈ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ نوازالدین صدیقی کو گذشتہ سال اپنی کتاب ’این آرڈنری لائف‘ کو اشاعت کے بعد واپس لینا پڑا تھا۔ اپنی خود نوشت کو واپس لینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نوازالدین نے کہا،’’میں پھر سے کتاب لکھوں گا اور اس بار سب جھوٹ لکھوں گا، سب لوگ خوب پڑھیں گے کیونکہ میں ’معروف‘ ہوں۔ لوگ پڑھیں گے اور واہ وا کریں گے کیونکہ معروف لوگوں کی کتاب سب پڑھتے ہیں۔ میری کتاب209صفحات پر مشتمل تھی جبکہ میرے تعلقات کے بارے میں اس میں صرف چار پانچ صفحات ہی تھے۔ میں نے اپنی کتاب میں اُن کا نام کے ساتھ ذکر کیا، جو میری غلطی تھی‘‘۔اس کتاب میں نوازالدین نے اپنی ساتھی اداکارہ نیہاریکا سنگھ کے علاوہ کئی خواتین کے ساتھ اپنے تعلقات کو تفصیل سے بیان کیا تھا۔نواز کہتے ہیں،’’میں نے اس کا اعتراف کیا اور کتاب واپس لے لی۔ اس کے باقی204صفحات میں، میں نے بتایا کہ میں کس طرح ایک چھوٹے سے گاؤں سے آیا، کس طرح تربیت حاصل کی، کس طرح میری سوچ بدلی۔ میں جیسا بھی اداکار ہوں اچھا یا برا وہ سب لکھا۔ میں نے اس میں اپنا قصیدہ نہیں لکھا تھا۔ یہ کتاب انگریزی میں ضرور تھی لیکن اس میں لکھی ہوئی باتیں بہت واضح اور سچ پر مبنی تھیں، جیسے کہ میں تھا۔ میں نے اپنے غلط تصوارت کا ذکر کیا تھا کیونکہ میں ایک ایسی جگہ سے آتا ہوں، جہاں ویسے ہی خیالات عام ہوتے ہیں‘‘۔ اس کے بعد انھوں نے معافی مانگتے ہوئے اپنے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا،’’میں ہر اس شخص سے معافی مانگتا ہوں جس کے جذبات ہماری یاد داشت’ این آرڈنری لائف‘ کی تحریروں سے مجروح ہوئے ہیں۔ اس کا مجھے افسوس ہے اور اسی لیے میں نے اپنی کتاب واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ فلم منٹو اور ٹھاکرے کے علاوہ نوازالدین اپنی فلم ’نیو لَو ان روم‘ اور سپراسٹار رجنی کانت کے ساتھ ایک فلم میں مصروف ہیں۔ رجنی کانت کے لیے ان کے مداحوں کی محبت پر نواز کہتے ہیں،’’رجنی سر دنیا کے سب سے بڑے سپرا سٹار ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ان کے مداحوں میں ان کے لیے جو جذبہ ہے وہ کسی اور کے لیے نہیں نظر آتا۔ جب آپ ان سے ملیں گے تو وہ آپ کو یہ احساس نہیں ہونے دیں گے کہ وہ اتنے بڑےا سٹار ہیں بلکہ وہ یہ ظاہر کریں گے کہ وہ آپ ہی کی طرح ہیں‘‘۔ اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے نوازالدین صدیقی کو نیشنل ایوارڈ کا کوئی لالچ نہیں۔ نوازالدین کا کہنا ہے،’’میں نیشنل ایوارڈ کے لیے فلم نہیں کرتا اور میں جانتا ہوں کہ مجھے نیشنل ایوارڈ نہیں ملے گا۔ میں یہ اچھی طرح جانتا ہوں اسی لیے مجھے اس کی کوئی امید بھی نہیں‘‘۔ نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی سے جب بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار کے بارے میں سوال کیا گیاتو انہوں نے ایک لمحہ سوچے بغیر نواز الدین صدیقی کا نام لیاجبکہ نوازالدین صدیقی کو دبنگ خان بھی بہترین اداکار قرار دے چکے ہیں، ایک موقع پر انہوں نے اعتراف کیا کہ نواز الدین آنے والے وقتوں کا سلمان خان ہے جس کی تمام فلمیں مقبول ہوں گی۔
1Real
4sbz
شیئر کریں: لاہور(کلچرل رپورٹر) بھارتی سکھ یاتری بڑی تعدادمیں سٹیج ڈرامہ دیکھنے تھیٹر پہنچ گئے ۔چیئر مین تماثیل تھیٹر قیصر ثنا اللہ خان نے سکھ یاتر یوں کااستقبال کیااور فری ٹکٹ دے دیئے۔ وہ شوکے دوران فنکاروں کی پرفارمنس سے بے حد لطف اندوزہوئے ۔ سکھ یاتریوں کاکہناتھا کہ پاکستانی سٹیج ڈراموں کو بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ بلاشبہ ہمیں پاکستان آکرجو پیار ملا ہے، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک کے عوا م ایک دوسرے کے قریب آئیں۔ اس سے قبل ہم ویڈیوزاورانٹرنیٹ پرپاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں لائیوشودیکھ کربہت مزہ آیا۔
1Real
4sbz
ممبئی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھبچن کی صاحبزادی شویتا بچن نے اپنی بھابھی ایشوریا کے بارے میں اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایشوریا کی کس عادت سے سخت نفرت ہے بھارتی میڈیا میں اکثر اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان تکرار کی خبریں گردش کرتی ہیں تاہم دونوں نے اپنے رشتے کے درمیان تلخی پر کبھی میڈیا پر بات نہیں کی لیکن اب شویتا بچن نندا نے اپنی بھابھی ایشوریا کے بارے میں کرن جوہر کے شوکافی ود کرن میں کھل کر بات کی ہے شو کے دوران کرن جوہر نے شویتا سے کہا کہ وہ ایشوریا رائے کے بارے میں ایک ایسی بات بتائیں جس سے آپ کو نفرت ہے اور ایک ایسی بات جو آپ کو بہت پسند ہے کرن کے سوال کے جواب میں شویتا نے کہا ایشوریا کبھی بھی فون کا جواب وقت پر نہیں دیتیں اور انہیں ایشوریا کی اسی عادت سے نفرت ہے جب کہ انہیں اپنی بھابھی کی جو عادت پسند ہے وہ یہ ہے کہ ایشوریا نے جو بھی حاصل کیا ہے وہ اپنے بل بوتے پر اپنی محنت سے حاصل کیا ہے اس کے علاوہ وہ بہترین ماں ہیں
1Real
4sbz
اردو کی معروف ناول نگار، ادیبہ اور افسانہ نویس الطاف فاطمہ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ الطاف فاطمہ لاہور میں مقیم تھیں اور طویل عرصے سے علیل تھیں۔ وہ بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں 1927ء کو پیدا ہوئیں۔ تقسیمِ ہند کے بعد ان کا خاندان لاہور آ کر آباد ہو گیا تھا۔ لکھنو کی تہذیبی روایات کا اثر الطاف فاطمہ کی شخصیت پر نمایاں تھا۔ انہوں نے جامعۂ پنجاب سے اردو ادب میں ایم اے کیا تھا جس کے بعد وہ اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور میں اُردو کی استاد مقرر ہوئیں۔ الطاف فاطمہ نے بہت سے ناول اور افسانے لکھے۔ ان کا پہلا افسانہ 1962ء میں شائع ہوا۔ ان کے مشہور ناولوں میں نشانِ محفل، عنکبوت، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، دستک نہ دو شامل ہیں۔ الطاف فاطمہ نے 1971ء میں پاک بھارت جنگ کے بعد مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر بھی ایک ناول ’چلتا مسافر‘ تحریر کیا تھا۔ الطاف فاطمہ کے انتقال کو ملک کے ادبی حلقوں نے ایک بڑا اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ ممتاز شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد نے الطاف فاطمہ کی وفات پر وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ناولوں نے ناول نگاری میں ایک نئی جہت پیدا کی تھی اور ان کا ناول 'دستک نہ دو' اپنی اشاعت کے وقت اتنا مقبول ہوا تھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے اسے ڈرامائی شکل دی تھی۔ معروف قانون دان اور علامہ اقبال کی بہو جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال بھی الطاف فاطمہ کی وفات پر غم زدہ ہیں۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف فاطمہ کی ادبی خدمات لمبے عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔ ناصرہ جاوید کا کہنا تھا کہ انہیں کتابیں اور خاص طور پر ناول پڑھنے کا شوق الطاف فاطمہ کے ناول سے ہی ہوا تھا۔
1Real
4sbz
سیلیبرٹیز آؤٹفٹ اسٹائل منظر عام آتے ہی فیشن ٹرینڈ کا حصہ بن جاتے ہیں، جنہیں فالو کرنے کے لیےمداحوں کی بڑی تعداد ان کے پیچھے چل پڑتی ہے۔اور جب بات ہو خواتین اداکاراؤں کی تو ان سے متعلق یہ بات عام ہے کہ ان کا فیشن جھمکوں اور بالیوں کے بغیر نامکمل سالگتا ہے۔ لیکن ان ایئر رنگز میں ہوپ ایئررنگز ایک ایسا ٹرینڈ ہے، جن سے متعلق کسی بھی موسم میں خواتین کی رائے لی جائے تو ایک ہی جواب ملتا ہے ’’ہوپ ایئر رنگ کافی ان ہیں‘‘۔ ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ سیلیبرٹیز کی بڑی تعداد خاص تقریبات کے علاوہ اسٹریٹ اسٹائل کے طور پربھی ہوپ ایئر رنگ کا ہی انتخاب کرتی نظر آتی ہے۔ 60 برس کی میڈونا سے لے کر 26برس کی سلینا گومز تک، ہر ایک کی پسندہوپ ایئر رنگ ہی بنتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ فیشن انڈسٹری سے نئے رجحانات جنم لیتے ہیں اور سیلیبرٹیزاسٹائل ہی تقلید کا باعث بنتے ہیں۔یہاں ذکر کرتے ہیں ان سیلیبرٹیز کا، جنہوں نے اہم تقریبات کے لیے ہوپ ایئر رنگ کا انتخاب کیا۔ میڈونا موسیقی کے رنگا رنگ میلوں کی شہرہ آفاق پاپ سنگر میڈونا نے 1985ء میں پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں لائیو کنسرٹ کے لیے جس جیولری کا انتخاب کیا، وہ گولڈ کے ہوپ ایئر رنگ ہی تھے ۔ سارہ جیسکا پارکر سارہ جیسیکا کا شمار ہالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں میں ہی نہیں بلکہ بزنس ویمن میں بھی ہوتا ہے۔ سارہ دوران شوٹنگ ہی نہیں، کیمرے کے پیچھے بھی اکثر وبیشتر ہوپ ایئر رنگ کا ہی انتخاب کرتی ہیں ۔بلیک اسپورٹ ڈریس کے ساتھ سلور ہوپ ایئر رنگ پہننا سارہ جیسیکا پارکر کو بے حد پسند ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی وجہ شہرت جہاں ایک طرف تو ان کے سپر ہٹ گانے ہیں، وہیں ان کے انو کھے اسٹائل بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔2009ء میں لندن میں منعقد ہونے والے برٹ ایوارڈ میں ٹیلر سوئفٹ نے سلور ڈریس کے ہم رنگ ہوپ ایئر رنگ کا انتخاب کیا تھا۔ وکٹوریہ بیکھم برطانیہ کی سابق اسپائس گرل وکٹوریہ بیکھم موسیقی کے بعد فیشن ڈیزائننگ میں بھی اپنے کمالات سے مداحوں کی تمام تر توجہ سمیٹ چکی ہیں۔ پھریہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی نامور ٹرینڈ ہو اور وکٹوریہ بیکھم اسے نہ اپنائیں؟ وکٹوریہ عام تقریبات کے لیے جینز اور شارٹ ٹاپ کے ساتھ ہوپ ایئررنگ ہی پہننا پسند کرتی ہیں ۔ کرسٹینا ایگولیرا امریکی پاپ سنگر کرسٹینا ایگولیرا بھی ہالی ووڈ کی فیشن بیوٹیز کے ساتھ پیش پیش ہیں۔ کرسٹینا ایگولیرا بھی میڈونا کی طرح اپنے کنسرٹ آؤٹ فٹ کے لیے ہائی پونی ٹیل کے ہمراہ بڑے سائز کے ہوپ ایئر رنگ کا انتخاب کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔ کینڈل جینر امریکی ماڈل کینڈل جینر کو دنیا بھر میں سب سے مہنگی اور سب سے زیادہ کمانے والی فیشن ماڈل کے طور پر جانا جاتا ہے۔کینڈل جینرنے 2017ء میں ہوپ ایئر رنگ کو جیولری ٹرینڈ کا حصہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ہوپ ایئر رنگ میری سب سے فیورٹ جیولری میں سے ایک رہے۔ انجلینا جولی انجلینا جولی کو ہالی ووڈ اسٹائل اسٹار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انجلینا ویسے توہوپ ایئر رنگ کا انتخاب دیگر ہالی ووڈ کی سیلیبرٹیز کی طرح ایک نہیں کئی بار کرچکی ہیں لیکن انجلینا نے 2008ء میںسیگ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے براؤن رنگ کی میکسی کے ہمراہ گولڈ کے خوبصورت ہوپ ایئر رنگ کا انتخاب کیا تھا، جوان کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا اسٹائل ثابت ہوا۔ سلینا گومز 2016ء میں سلینا گومز نے گریمی ایوارڈمیں شرکت کے لیے معروف انٹرنیشنل برانڈ کا خوبصورت جگمگاتا نیوی بلو کلر کا گاؤن منتخب کیا، وہیں اس گاؤن کے لیے سلور رنگ کے جگمگاتے ہوپ ایئر رنگ سلینا گومز کی دلکشی کو مزید بڑھانے کا سبب بنے۔ 2018ء کا مقبول جیولری ٹرینڈ ہوپ ایئررنگ 2018ء کا مقبول جیولری ٹرینڈ بھی ثابت ہورہا ہے۔ سیلیبرٹی جیولری ٹرینڈ کی تقلید کرتے ہوئے دیگر خواتین بھی ہوپ ایئررنگ کا ہی انتخاب کرتی نظر آتی ہیں۔ اس برس خواتین میں Asymmetrical Hoops ایئررنگز کا فیشن زیادہ مقبول ہے۔ ایسمیٹریکل ہوپ اسٹائل ایئر رنگز مشرقی یا مغربی دونوں قسم کے لباس کے ساتھ پہنے جارہے ہیں، تاہم میٹل کی ایسمیٹریکل ہوپ اسٹائل ایئر رنگ اس برس زیادہ مقبول ہورہی ہیں ۔دوسری جانب بڑی یا گول بالیوں میں اون ،موتی یا دھاگوں سے بنی چھوٹی بالز کو بالی میں ڈال کر ہوپ ایئر رنگ پہننے کا فیشن خواتین میں بے حد مقبول ہے۔
1Real
4sbz
cnnurdu نے Sunday، 20 May 2018 کو شائع کیا. ممبئی (سی این این ) نامور بالی ووڈ اداکارہ اورمیزبان نیہا دھوپیا اپنے سے دوسال چھوٹے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بن گئیں۔اداکارہ نیہا دھوپیا رواں ماہ 10 مئی کو اپنے قریبی دوست اور اداکار انگد بیدی سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی طرح نیہا دھوپیا کی شادی کے چرچے بھی کئی روز تک میڈیا پر چھائے رہے جب کہ ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جارہی رہا تاہم کچھ لوگوں کونیہا کی خوشیاں ایک آنکھ نہیں بھارہیں اور انہیں اپنے سے دوسال چھوٹے شخص سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔نیہا دھوپیا 37 برس کی ہیں اور ان کے شوہر انگد بیدی سنگھ 35 برس کے ہیں بس عمر کا یہی فرق لوگوں کو پسند نہیں آرہا اور انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں نیہا دھوپیا نے اپنے شوہر کی آنے والی فلم’سورما‘کا پوسٹر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ میں اپنے شوہر کے بارے میں لکھا کہ انگد کا دل سونے کا ہے۔
1Real
4sbz
نئی دہلی/4 ڈسمبر(ایجنسی) 'دیسی گرل' پرینکا چوپڑا امریکہ کی سنگر اداکارہ نک جونس سے شادی کر کے جلد ہی امریکہ جانے والی ہے، اس سے پہلے یہ جوڑی آج (4 ڈسمبر) کو دہلی میں اپنی شادی کا ریسپشن دینے جاری ہے، پرینکا چوپڑا اور نک کی شادی جودھپور کے امید بھون میں ہوئی ہے، جہاں چوپڑا اور جونس خاندان نے کافی مستی کی ہے، لیکن اس کے درمیان پرینکا کی ہونے والی دیورانی کا دیسی اسٹائل پرینکا کے انڈین فینس کو کچھ زیادہ ہی پسند آرہی ہے. پرینکا چوپڑا کے دیور جونس کی منگیتر سوفی ٹنر امریکن ٹی وی انڈسٹری کا جانا مانا نام ہے، بتادیں کہ دنیا بھر میں مشہور ٹی وی سیریز گیم آف تھرونس میں سوفی ٹرنر اہم کردار میں ہے.
1Real
4sbz
ویب ڈیسک میگا اسٹار امیتابھ بچن نے تمام اداکاروں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے مسلم امہ کو جشن عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کی بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر حضور اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرایک روز قبل ہی تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے بگ بی نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کل عید میلاد النبیﷺ ہے میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلاد النبیﷺ مبارک ہو اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت امن اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا یاد رہے کہ امیتابھ بچن ہر سال مسلمانوں کو عید اور جشن عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں گزشتہ برس بھی انہوں نے جشن عید میلاد النبیﷺ کی بھرپور انداز میں مبارکباد دی تھی ان کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کا پیغام دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی انہیں اور تمام افراد کو مبارکباد پیش کی
1Real
4sbz
عرفان خان اور سونالی بیندر ے کے بعد شاہد کپور کو بھی کینسر ہو گیا ؟ اداکار کے اہل خانہ نے اعلان کر دیا عرفان خان اور سونالی بیندر ے کے بعد شاہد کپور کو بھی کینسر ہو گیا ؟ اداکار کے ... ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار عرفان خان اورسونالی بیندرے کے بعد اب بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار شاہد کپور کے بارے میں بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں تاہم اب اداکار کے اہل خانہ نے ان کی تردید کر دی ہے ۔ بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاہد کپور (اسٹمک کینسر) معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں سٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں شاہد کپور فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سرجری کرانے دہلی روانہ ہوئے ہیں یہ خبر سامنے آنے کے بعد ہی ان کے کینسر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شاہد کے مداح تشویش کا شکار ہوگئے۔ تاہم اداکار شاہد کپور کے گھر والوں نے انہیں کینسر ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ ا?خر اس خبر کی بنیاد کیا ہے؟ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتاہے؟‘دوسری جانب اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں خوشگوار موسم کو انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور بالکل صحت مند ہیں۔ مزید : تفریح
1Real
4sbz
ممبئی 12 دسمبر(ایجنسی) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے انوشکا شرما کی تعریف کی ہے نرگس فخری جلد ہی ہارر فلم اماوس میں نظر آئیں گی انہوں نے انوشکا شرما کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ انوشکا نے جس طرح فلم پری میں بھوت کا کردارنبھایا ہے اس سے لوگوں کا بھوت کے کردار کے تیئں نظریہ بدل گیا ہے اور اب ہیروئنیں بھوتوں پر ماخوذ فلمیں کرنے سے گریز نہیں کررہی ہیں انہوں نے کہا میرے لئے کسی بھی فلم کی کہانی زیادہ اہمیت رکھتی ہے لیکن آپ صحیح کہہ رہی ہیں اب وہ دن گئے جب ہیروئنیں ڈراونی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیتی تھیں اب آپ انوشکا کو ہی لیجئے انہوں نے نہ صرف پری جیسی فلم بنائی بلکہ اس میں کام بھی کیا جو ایک ڈراونی فلم ہی تھی اور اب کئی اداکارائیں ہاررفلموں میں کام کرنے کے لئے آگے آئی ہیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم اماوس میں بھوشن پٹیل ہدایت کاری کا کام کررہے ہیں جنہوں نے اس سے قبل راگنی ایم ایم ایس 2 اور الون جیسی ڈراؤنی فلموں میں ہدایت کاری کی تھی فلم اماوس 11 جنوری 2019 میں جلوہ گر ہوگی
1Real
4sbz
اصل نا م یوسف خان ہے،والد لالہ غلام سرور پھلو ں کی تجارت سے وابستہ تھے لاہور(نیٹ نیوز) المیہ اداکاری کے بادشاہ دلیپ کمار آج اپنی 96ویں سالگرہ منارہے ہیں، وہ پشاور میں پیدا ہوئے ۔انکا اصل نام یوسف خان ہے انکے والد لالہ غلام سرور پھلوں کی تجارت سے وابستہ تھے جو 1935 میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ممبئی منتقل ہوئے اور وہاں سے اپنا کاروبار جاری رکھا۔ممبئی منتقلی کے بعد دلیپ کمار کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کے مالکان سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنی فلم جواربھاٹا میں مرکزی کردار کی پیشکش کی انکی مشہور فلموں میں مغل اعظم ، کرانتی اورکرما سمیت دیگر شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے انہیں 1991 میں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا، 1994 میں انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا گیا جبکہ 1998 میں انہیں پاکستان کے بڑے سول اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیامتعدد ایوارڈز لینے پرانکا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے علاوہ ازیں گلوکار واداکار علی ظفر سمیت دیگر فنکاروں نے سوشل میڈیا پر دلیپ کمار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
1Real
4sbz
cnnurdu نے Wednesday، 11 July 2018 کو شائع کیا. نئی دہلی : بھارتی ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی جس کے بعد ان کو پولیس کے اعلیٰ عہدے سے ہٹا دیا گیا۔بھارتی ریاست میرٹ میں واقع چوہدری چرن سنگھ یونیورسٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ریکارڈ میں ہرمن پریت کا کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا.بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہرمن پریت ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے ساتھ رواں برس مارچ کو اسپورٹ کوٹے کے تحت بھارتی پنجاب پولیس کی ڈی ایس پی قرار پائیں تھیں۔تاہم جعلی ڈگری کا انکشاف اس وقت ہوا جب پنجاب پولیس کے ایک آفیسر نے ان کی دستاویزات کی تصدیق کروانے کے لیے یونیورسٹی سے رجوع کیا۔یونیورسٹی کے متعلقہ شعبے کے سربراہ پروفیسر سنجے بھردواج نے بتایا کہ جالندھر کے پولیس آفیسر نے اپریل میں ان سے ہرمن پریت کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا تھا جس پر تحقیق میں ان کے انرولمنٹ کے حوالے سے کوئی معلومات نہ مل سکی۔بعد ازاں پولیس نے ہرمن پریت کی ڈی ایس پی کے عہدے تنزلی کرتے ہوئے انہیں بطور کانسٹیبل اپنی خدمات انجام دینے کا حکم دیا
1Real
2sp
نئی دہلی 5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے اوپنرگوتم گمبھیرنے تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے اعلان کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے ٹوئٹراور فیس بک پرایک جذباتی ویڈیو شائع کیا انہوں نے لکھا سب سے مشکل فیصلے بھاری دل سے لئے جاتے ہیں آج بھاری من سے میں وہ اعلان کررہا ہوں جس سے میں پوری زندگی ڈرتا رہا ہندوستان کو 2011 کا ورلڈ کپ جتانے میں گوتم گمبھیرنے اہم کردار نبھایا تھا حالانکہ وہ طویل وقت سے ٹیم سے باہرہیں گمبھیر نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو دو مرتبہ آئی پی ایل میں خطابات دلوائے ہیں وہ دہلی ڈیئرڈیولس کی کپتانی بھی کرچکے ہیں ٹی 20 ورلڈکپ 2007 میں گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے پورے ٹورنمنٹ میں گمبھیر نے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے فائنل میں گمبھیرکی اننگز اہم رہی تھی انہوں نے پاکستان کے خلاف 54 گیندوں پر75 رنوں کی زبردست اننگز کھیلی تھی 2008 تک گمبھیر کرکٹ کے ہرفارمیٹ کی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بن گئے تھے گوتم گمبھیرکے لئے 2009 یادگار سال رہا اسی سال گوتم گمبھیر اپنے پہلے غیرملکی دورہ پر نیوزی لینڈ گئے اورہندوستان نے 41 سال بعد میزبان ٹیم کو اسی کی زمین پرشکست کا مزہ چکھایا ہندوستان کی اس کامیابی میں گوتم گمبھیر کا کردار بہت اہم رہا گمبھیر نے اس ٹسٹ سیریز میں 445 رن بنائے تھے اسی سال گمبھیرسب سے بہترین کرکٹر بھی بنے تھے 2009 میں وہ آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی کے سرفہرست مقام پر پہنچے تھے گوتم گمبھیر نے اپنا آخری ٹسٹ میچ نومبر2016 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا وہیں انہوں نے محدود اوور کی کرکٹ میں آخری مرتبہ جنوری 2013 میں انگلینڈ کے خلاف ونڈے میچ اوردسمبر 2012 میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلا تھا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے سیزن میں گوتم گمبھیرنے دہلی ڈیئرڈیولس کے لئے 534 رنز بنائے وہ پہلے سیزن میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے ابتدائی دو سیزنز میں گمبھیرنے 1000 رنز اپنے کھاتے میں درج کئے تھے ان کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان کی فرنچائزی کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے 2010 میں انہیں 2.4 ملین ڈالرخرچ کرکے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا گوتم گمبھیرکو اس ٹیم کی کمان بھی سونپ دی گئی تھی انہوں نے اپنی کپتانی میں کے کے آر کو2012 اور2014 میں چمپئن بنایا گمبھیر 2017 میں کے کے آر کوچھوڑ کر دہلی ڈیئر ڈیولس واپس آگئے تھے۔انہیں اس ٹیم کی کپتانی سونپی گئی لیکن ابتدائی میچوں کے بعد پہلے انہوں نے کپتانی چھوڑی
1Real
2sp